خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 780 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 780

780 پڑھی ہو گی ان کو معلوم ہوگا کہ آنحضرت ﷺ کی بعثت کے وقت عربوں میں ہر برائی پائی جاتی تھی۔شراب وہ پیتے تھے، جوا وہ کھیلتے تھے۔جھوٹ ، بد دیانتی اور چوری ان میں تھی مگر قرآن کریم نے ان کو خدا نما انسان بنا دیا اور پھر وہی انسان دنیا کے استاد مقرر کئے گئے۔ذمہ داری آج ہماری ہے اور ہماری لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کا بھی یہی مقصد ہے۔آخر میں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی آپ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مصباح مارچ 1971ء