خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 773 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 773

6773 جلسہ تقسیم انعامات فضل عمر جونئیر ماڈل سکول ربوہ 7 مئی 1970 کو فضل عمر جونیر ماڈل سکول میں مسٹر قدیر ارشاد صاحبہ ہیڈ مسٹریس کی طرف سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد حضرت چھوٹی آپا صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے بچوں سے خطاب فرمایا اور تمام انعام حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد دی۔اور ان سے امید ظاہر کی کہ آئندہ وہ اپنی کوششوں اور ہمتوں کو بلند کرتے ہوئے اس سے بھی بڑھ کر کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔کیونکہ تربیت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔اگر سکول میں پڑھنے والے بچوں کا دوسرے سکول کے بچوں سے تعلیم وتربیت کے لحاظ سے نمایاں فرق نہ ہو تو پھر الگ الگ سکول کھول کر اس پر خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔نیز آپ نے بچوں کی ماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت میں ماؤں کے تعاون کا بھی بہت بڑا دخل ہے۔ماؤں کو اپنے بچوں کی کمزوریوں کا علم ہوتا ہے۔وہ ان کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ خود بھی اصلاح کریں۔اور استادوں سے بھی مشورہ کریں۔نیز اگر ماؤں کو استانیوں کے متعلق کسی قسم کی شکایت ہو تو اس کی ہر محفل میں تشہیر کی بجائے وہ شکایت لکھ کر مجھے بھجوائیں تا اس کا ازالہ کیا جا سکے۔غیر متعلق لوگوں سے اس کا ذکر نا مناسب اور بے فائدہ ہے۔آخر میں آپ نے فرمایا خدا کرے اس سکول سے فارغ التحصیل بچے بڑے ہو کر دینی و دنیوی ترقیات حاصل کریں۔اور اسلام کے سچے خادم بنیں۔صفائی پسند۔دیانتدار اور سچ بولنے والے محنتی مستقل مزاج اور جفاکش ہوں۔امین مصباح ستمبر 1970 ء