خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 772 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 772

772 ہر احمدی خاتون جس احمدی گھرانہ میں پیدا ہوئی اس کا کام ہے کہ وہ شب و روز یہ کوشش کرے کہ ہم نے ایسے کام کرنے ہیں جن سے ساری دنیا میں ایک خدا کی حکومت قائم ہو۔اور دنیا آنحضرت ے کی غلامی میں داخل ہو۔اپنی زندگیاں قال اللہ اور قال الرسول کے مطابق بنانا ہمارا کام ہے۔اور جیسا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا فرمان ہے کہ ہر پیدائشی احمدی کو حقیقی احمدی بنانا ہی ہمارا اولین فرض ہے۔الفضل مورخہ 18 اپریل 1970ء