خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 770 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 770

6 770 → وہ کالج کی تمام طالبات کا جائزہ لیں کہ آیا ہر بچی کے پاس تفسیر صغیر ہے یا نہیں اور جو طالبات باوجود شوق رکھنے کے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔لجنہ جامعہ نصرت اپنے فنڈ سے خرید کر دے۔اگر وہ نصف قیمت ادا کر سکیں تو بھی اور اگر وہ بالکل نہ دے سکیں تو بھی ان کو ضرور مہیا کر کے دیں۔نیز آپ نے فرمایا میں خود وعدہ کرتی ہوں کہ میں ذاتی طور پر بھی مستحق طالبات کو تفسیر صغیر مہیا کر کے دوں گی۔یہ امر اس لئے بھی ضروری ہے تا کوئی طالبہ صرف اس لئے تفسیر قرآن کے علم سے محروم نہ رہ جائے کہ اس کے پاس تفسیر نہ تھی۔پس میں امید کرتی ہوں کہ جلد سے جلد محترمہ پرنسپل صاحبہ اور متعلقہ شاف اس امر کی طرف توجہ دیں گے۔اس کے بعد آپ نے سترہ آیات کی سندات طالبات سٹاف اور پرنسپل صاحبہ کو عنایت فرما ئیں۔دعا کے بعد اجلاس کی کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔الفضل 27 مارچ 1970ء )