خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 653 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 653

653 اپنی اہم دینی ذمہ داریوں کو سمجھو اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کرو 29 / جون 1966 ء کو لجنہ اماء اللہ راولپنڈی کے زیر اہتمام احمدیہ انٹر کالجیٹ ویمن ایسوسی ایشن راولپنڈی کا قیام عمل میں آیا۔آپ نے اس موقع پر طالبات کے نام جو روح پرور پیغام بھیجا درج ذیل ہے۔عزیز بچیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم ہو کر کہ لجنہ راولپنڈی کے زیر انتظام بھی احمدیہ انٹر کالجیٹ ویمن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے بہت مسرت ہوئی ہے۔ہماری جماعت کی خواتین میں یہ کمی نمایاں طور پر نظر آ رہی تھی کہ وہ عورتیں جن کی کوئی تعلیم بھی نہیں۔عمر میں بڑی ہیں۔گھر کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں۔سلسلہ کی خدمت کر رہی ہیں۔لیکن نو جوان بچیاں جن کی ما شاء اللہ اعلیٰ تعلیم ہے۔اور تعلیم کے نتیجہ میں عقل اور فہم بھی رکھتی ہیں دین کی خاطر قربانی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ رہیں۔کوئی قوم ترقی کے اعلیٰ مدارج کو حاصل نہیں کر سکتی۔جب تک کہ اس کی اگلی نسل بھی پہلی نسل سے بہت بہتر اور اس کی جگہ لینے کو تیار نہ ہو۔اسی غرض سے میری تحریک پر اس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔تا ہماری وہ بچیاں جو مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔اپنے فرض منصبی کو پہچانیں۔اپنے اپنے دائرہ عمل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کو پہنچا نہیں۔ان غلط فہمیوں کو دور کریں جو ہمارے متعلق مشہور کی گئی ہیں اور آپس میں مل کر اپنے دینی علم کو بڑھائیں۔حضرت مصلح موعود نے اپنی ایک تقریر میں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا۔قرآن شریف بڑی سیدھی اور آسان باتیں بیان کرتا ہے تم خود دین سیکھو اس پر عمل کرو اور اولادوں کو سکھاؤ۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وَلَتَكُن مِّنْكُمُ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - آل عمران : 105) اے لوگو تم میں سے ایک ایسی جماعت ہو جولوگوں کو خیر کی طرف بلائے اور معروف کے ساتھ حکم دے اور منکر سے منع کرے اور یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہو جائیں گے یعنی ایسی جماعت اپنے ہر مقصد میں کامیاب ہوگی۔اب بتلاؤ کون نہیں چاہتا کہ میں کامیاب ہو جاؤں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم دین کی اشاعت اور تبلیغ کرو گی تو میں تمہیں کامیاب کروں گا۔“ الازهار لذوات الحمار صفحه 11