خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 652
652 ہے۔وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره:4) حقیقی متقی وہی کہلانے کا مستحق ہے کہ جو صلاحیتیں بھی اللہ تعالیٰ نے اس کو عطا فرمائی ہیں ان سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچائے۔دوسری سکیم آپ نے جماعت کے سامنے یہ رکھی ہے کہ لوگ اپنے اوقات کو خدا کیلئے وقف کریں۔اس کے ماتحت ایک طرف آپ اپنے اوقات کو قرآن مجید اور علم دین سکھانے کیلئے وقف کریں۔دوسری طرف اپنے خاوندوں، بھائیوں اور بیٹوں کو مجبور کریں کہ وہ خدا کے لئے اپنے اوقات وقف کریں۔آپ کی تحریک سے آپ کا خاوند یا بھائی یا بیٹا اسلام کی جو خدمت کرے گا۔اس کا ثواب یقیناً آپ کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اشاعت اسلام کیلئے نسلاً بعد نسل کوشش کرتے چلے جائیں۔آمین اللھم آمین۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ الفضل 4 مئی 1966ء