خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 651 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 651

651 پیغام جلسہ برائے ممبرات لجنہ اماءاللہ کنری 6 اپریل 1966ء کو لجنہ اماءاللہ کنری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ان کے اجلاس میں حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ کا درج ذیل پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود ممبرات لجنہ اماءاللہ کنری! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمته الله وبركاته آپ کی خواہش پر آپ کے سالانہ اجلاس کے لئے پیغام بھجوا رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس جلسہ کو مبارک فرمائے اور آپ کو اس میں ایسی تجاویز سوچنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جو احمدیت اور اسلام کی اشاعت کے لئے بابرکت ہوں۔آمین۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عمل کیلئے ہمیشہ ہی صالح کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔عملِ صالح کا مطلب ہے وہ قربانی یا نیک کام جو محل اور موقع کے لحاظ سے ہو۔جس زمانہ میں جس قسم کی قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے ان کا بہلا نا امام الزمان کی تعلیم کے مطابق عمل کرنا اور خلیفہ وقت کا حکم بجالانا ہی عمل صالح ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جماعت کے سامنے دوسکیمیں رکھی ہیں۔اول جماعت کے ہر مردہ عورت اور بچہ کوکم از کم ناظرہ قرآن مجید صیح طور پر آنا چاہئے۔آپ اپنی لجنہ میں جائزہ لیں کہ کوئی عورت یا لڑ کی ایسی تو نہیں جس نے ناظرہ قرآن نہ پڑھا ہوا ہو۔اس کو قرآن مجید پڑھانے کا انتظام کیا جائے۔اور کوشش کی جائے کہ ایک سال میں تمام مستورات اور بچیاں ناظرہ قرآن مجید پڑھ لیں۔اسی طرح جو عورتیں ناظرہ پڑھی ہوئی ہیں ان کو تر جمہ پڑھایا جائے۔جب تک ہمیں معلوم نہیں کہ قرآن کی آیات کا مطلب کیا ہے ہم اس کے مطابق عمل نہیں کر سکتے۔پس میری عزیز بہنو! آپ کا جہاد یہی ہے کہ آپ میں سے جو قرآن مجید ناظرہ اور باترجمہ پڑھی ہوئی ہیں وہ اپنے علم کو استعمال کریں اور دوسروں کو اس علم سے فائدہ پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ بھی قرآن مجید میں فرماتا