خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 648 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 648

648 کا سر صلیب کیسے ہو سکتے ہیں۔جنگ کی ہمیشہ دو صورتیں ہوتی ہیں۔ایک مدافعانہ جنگ ، دوسری خود حملہ کرنا۔مدافعانہ جنگ تو عیسائیت کے خلاف اسی طرح لڑی جاسکتی ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو عیسائیت کے سیلاب سے محفوظ رکھیں۔تا کہ یہ زہر آپ کی اگلی نسل میں نہ چلا جائے۔ان کی دینی تعلیم کا خود خیال رکھیں۔دین سے محبت، سلسلہ سے محبت،خلافت سے محبت ان کے اندر پیدا کریں۔وہ اپنے اسلاف کی تاریخ اور شاندار روایات سے واقف ہوں۔تاکہ ان کے اندر بھی مذہب کی خاطر قربانی دینے کا شوق ہو۔ان میں نظام کی اطاعت کا مادہ پیدا کریں۔سلسلہ اور اسلام کی ترقی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے والا بنا ئیں۔جب اسلام، محمدرسول اللہ ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ان کی رگ رگ میں بس جائے گی تو پھر آپ کو کوئی خطرہ باقی نہ رہے گا۔کہ عیسائیت سے وہ کسی طرح بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسرا طریق عیسائیت سے جنگ کا یہ ہے کہ آپ میں سے ہر عورت کو عیسائیت پر اسلام کی برتری کے دلائل آتے ہوں۔اور اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔آپ کو چاہئے کہ اپنے اجلاسوں میں ان کتب کا جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیت کے اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔باقاعدہ درس دیں تا کہ مستورات کو وہ جوابات اچھی طرح ذہن نشین ہو جائیں۔عیسائی تعلیم یافتہ طبقہ میں تبلیغی لٹریچر کثرت سے تقسیم کریں۔یہ سارے پروگرام ایک وسیع پروگرام کے ماتحت کئے جاسکتے ہیں۔کراچی بین الاقوامی حیثیت کا شہر ہے جہاں عیسائیوں کی بھی خاصی تعداد رہتی ہے۔کراچی اور کراچی کے گردو نواح میں ان کی تبلیغ بھی خاصی جاری ہے۔اس لئے آپ کو بھی منتظم اور متحد ہو کر عیسائیت کے خلاف جنگ کرنی ہوگی۔ہمارے مبلغ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا پیغام پہنچارہے ہیں اور خود ہمارے وطن میں عیسائی اسلام کی جڑیں کاٹنے کی فکر میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مصباح جون 1962ء