خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 647 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 647

647 صدر لجنہ مرکزیہ کا پیغام بنام لجنہ کراچی نومبر 1961ء میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے سالانہ جلسہ کے موقع پر حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جو پیغام لجنہ کراچی کے نام ارسال فرمایا پیش کیا جاتا ہے۔خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میری عزیز بہنو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لجنہ اماءاللہ کراچی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں ان کے سالانہ اجتماع کے موقع پر ان کے نام کوئی پیغام ارسال کروں۔ان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے میں یہ چند سطور لکھ کر بھیج رہی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی ایک غرض کسر صلیب تھی۔چنانچہ احمدیت کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آپ نے رکس شاندار طریق سے عیسائیت کا مقابلہ فرمایا۔ہر مناظرہ اور بحث میں عیسائیت کو منہ کی کھانی پڑی۔ہزاروں تشنہ اور بھٹکی ہوئی روحوں نے آپ کے ذریعہ سے صداقت کو پہچانا۔اب پھر کچھ عرصہ سے عیسائیوں نے پاکستان میں اپنی تبلیغ زور وشور سے شروع کی ہے۔جاہل کم علم اور نا سمجھ لوگوں کو مختلف طریقوں سے امداد دے کر عیسائیت کے سنہرے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ایسے مسلمان جو صرف نام کے مسلمان ہیں ان سے متاثر نظر آتے ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم پورے زور کے ساتھ عیسائیت کا مقابلہ کریں۔اور وہ بھی ہو سکتا ہے جب اتنے ہی زور سے ہم اسلام کی تبلیغ کریں۔اور اسلام کے اصولوں کو عیسائیوں کے سامنے پیش کریں۔جس طرح مردوں کو تبلیغ کرتے ہیں۔اسی طرح عورتیں عورتوں کو تبلیغ کریں۔عیسائی مشنری عورتوں کی تبلیغ کے بڑے ذرائع تو سکول ہیں جن میں وہ عیسائیت کی تعلیم آہستہ آہستہ بچوں کو دیتی رہی ہیں۔یہاں تک کہ ان کے لاشعور میں وہ تعلیم رچ کر ان کے دلوں پر اثر کر جاتی ہے۔اور بڑے ہو کر وہ بچے حقیقی مسلمان نہیں رہ سکتے۔صرف کراچی میں ہی بیسیوں عیسائی سکول ہیں۔ان میں ہماری جماعت کے بچے پڑھ رہے ہیں۔اول تو عیسائی سکولوں میں تعلیم سرے سے دلوانی ہی نہیں چاہئے۔لیکن اگر کسی کو مجبوری سے دلوانی بھی پڑے تو ان کی ماؤں کو چاہئے کہ وہ بچے کو سکول سے واپسی پر باقاعدہ قرآن مجید پڑھائیں۔دینی معلومات سکھائیں اور اس بات کا روزانہ جائزہ لیں کہ ان کے بچوں پر عیسائیت کا رنگ تو نہیں چڑھ رہا۔صلیبیوں کے سائے میں پروان چڑھنے والے بچے