خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 631
631 جماعت احمدیہ کے اسی ویں جلسہ سالانہ (خواتین) کے موقع پر افتتاحی خطاب 26 دسمبر 1972ء کل 25 دسمبر کو لجنہ اماء اللہ کے قیام پر پورے پچاس سال گذر چکے ہیں اور آج کی صبح ہمارے لئے ایک نئی منزل پر رواں ہونے کا پیغام لے کر آئی ہے۔آج سے پچاس سال قبل کس کے تصور میں آسکتا تھا کہ 25 دسمبر 1922ء کو حضرت مصلح موعود کے مبارک ہاتھوں سے ایک ایسے کام کی بنیا درکھی جائے گی جو اپنے اندر نہایت با برکت اثرات رکھے گی۔اس دور کی بچیاں اس زمانہ کا تصور بھی صحیح طور پر نہیں کرسکتیں۔جب تعلیم قریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔ڈپلوما اور ڈگری کا تو تصور بھی نہ تھا۔خود قادیان میں 1922ء تک صرف ایک پرائمری سکول تھا۔ان حالات میں کون کہ سکتا تھا اس وقت کہ یہ تنظیم جس کی صرف چودہ ممبرات ہیں پھلے گی پھولے گی اور اس کی شاخیں دنیا کے مختلف ممالک میں قائم ہو جائیں گی اور وہ وقت بھی آئے گا کہ لجنہ کے اجتماع پر دنیا کے چاروں کونوں سے نمائندگان شمولیت کے لئے آئیں گی۔ہزاروں رحمتیں ہوں اس اسیروں کے رستگار پر جس نے صحیح وقت پر احمدی خواتین کی تنظیم لجنہ اماءاللہ کی بنیاد ڈالی۔اور جس کی رہنمائی میں ترقی کی منازل طے کرتا ہوا اللہ تعالیٰ کے راہ میں قربانیاں دیتا ہوالجنہ اماءاللہ کا یہ کا رواں اپنی زندگی کی پچاس منازل طے کر کے ترقی کی نئی راہیں استوار کر رہا ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمُصْلِحِ الْمَوْعُودِ مبارک تھیں وہ ہستیاں جنہوں نے حضرت مصلح موعود کی آواز پر لبیک کہا۔آپ کی ہر تحریک پر لبیک کہتی ہوئی آگے آئیں اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام قو تیں صرف کر دیں۔اور مبارک تھیں وہ ہستیاں جو یکے بعد دیگرے قربانیوں کے معیار کو بلند سے بلند تر کرتی چلی گئیں۔جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے خوشی کا یہ دن دکھایا ہے۔ہم خوش ہیں لجنہ اماءاللہ کی ترقی پر لیکن ہم ان ابتدائی مبرات کی قربانیوں کو جنہوں نے اپنے خون سے اس چمن کی آبیاری کی کبھی بھول نہیں سکتیں۔جن میں سے اکثر ہم میں موجود نہیں ہیں۔اگر وہ قربانیوں کا تسلسل قائم نہ رکھتیں تو آج ہم یہ دن خوشی کا بھی نہ دیکھ رہی ہوتیں۔میری عزیز بہنو! آج کا دن ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے۔آج کے دن نصف صدی کا عرصہ گذار کر ہم اگلی نصف میں داخل ہو رہی ہیں آیئے ہمارے سر خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ جھک