خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 630
630 اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر اس سال تین ہفتہ میں آٹھ نو ہزار صدریاں مجاہدین پاکستان کے لئے تیار کر کے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جز اصن اللہ احسن الجزاء۔اور آپ کے لئے ایک نمونہ کہ ہر کام میں اطاعت امام کا ایسا ہی شاندار نمونہ دکھانا چاہئے۔اس طرف بھی توجہ دلاتی ہوں کہ خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لجنات کے سپر داس سال جلسہ سالانہ کے لئے ایک کام فرمایا ہے۔یعنی اس صورت میں کہ نان بائی پوری تعداد میں میسر نہ آئیں تو عورتیں پیڑے بنانے کے لئے تیار رہیں۔ہر لجنہ یہاں سے جا کر ایسی مستورات کے ناموں سے اطلاع دیں اور پہنچنے کے وقت سے بھی تا ان کو ایک جگہ ٹھہرانے کا انتظام کیا جا سکے اپنے امام کی آواز پر لبیک کہہ کر خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا حاصل کریں۔اس سال کا جلسہ سالانہ بھی خدا کرے ہمارے لئے خوشیوں اور مسرتوں کے پیغام لائے۔ہماری ہر ممبر جلسہ سالانہ پر جو بیج بنوایا گیا ہے۔لگا کر آئے۔اسی طرح اردو انگریزی کے مجلہ جات جو شائع کئے گئے ہیں زیادہ سے زیادہ اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان کو ان تک پہنچائیں جو اسے پڑھیں اور جماعت احمدیہ کے متعلق جو غلط تاثرات ہیں وہ دور ہوں اور لجنہ اماء اللہ کی خدمات کا تعارف حاصل ہو سال رواں میں شعبه اصلاح وارشاد کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ ان خدمات کی توفیق عطا کرے جو اس کی رضا کا باعث ہوں۔آمین۔مصباح دسمبر 1972 ء