خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 622 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 622

622 2۔پانچ لاکھ روپے جمع کرنے کا عزم جس میں سے 3۔ایک لاکھ روپے برائے قرآن مجید کی پیش کش اور بقیہ رقم دفتر لجنہ اماءاللہ کی تعمیر کے لئے۔سوالحمد للہ پچاس سالہ تاریخ لجنہ اماءاللہ مرتب ہو چکی ہے۔دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔تیسری جلد جلسہ سالانہ پر شائع ہوگی۔تحریک خاص میں دولاکھ پچیس ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔جس میں سے ایک لاکھ کل انشاء اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُمید کرتی ہوں کہ سب لجنات پوری کوشش سے یہ رقم جلد از جلد جمع کریں گی تا تیسرا مرحلہ عمارتوں کی تعمیر کا جلد تکمیل پائے۔اس تقریب کے موقع پر دو مجھے ایک انگریزی اور دوسرا اردو کا شائع کرنے کی تجویز تھی۔اردو مجلہ الحمد للہ شائع ہو گیا ہے۔انگریزی مجلہ انشاء اللہ جلسہ سالانہ کے موقعہ پر آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ہر صاحب استطاعت خاتون کو چاہئے اور لجنات کو بھی کہ وہ خرید کر غیر مسلم اور غیر احمدی تعلیم یافتہ خواتین کی خدمت میں پیش کریں تا ان کی غلط فہمیاں دور ہوں اور لجنہ اماءاللہ سے ان کو تعارف حاصل ہو۔اس تقریب مسرت کے موقع پر ایک یاد گارنشان بیج کی صورت میں بنوایا گیا ہے جو چاہے لے سکتی ہے۔الفضل 23 نومبر 1972ء