خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 621 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 621

621 ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل اطاعت کرنا اور آپ کے ہر فیصلہ کو بشاشت قلب کے ساتھ قبول کرنا حضرت خلیفة أصبح الثالث ایدہ اللہ کی ہرتحریک اور ہر آواز پر لبیک کہنا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اتنا گہرا روحانی تعلق کہ سب جسمانی تعلقات اس تعلق کے سامنے بیچ ہوں۔اعتراضات سے بچنا، نہ سنتا اور نہ ان کو اپنے معاشرہ میں بنے کا موقعہ دینا۔اس اصول کو کبھی نہ بھولیں کہ خلیفہ وقت کی اطاعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، اللہ تعالیٰ کی اطاعت پس کامل اطاعت " سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا» (سورۃ البقرہ: 286) کا جذبہ آپ میں سے ہر ایک میں ہونا چاہئے اور یہی جذبہ اپنی اولادوں کے دلوں میں پیدا کرنا آپ کا فرض ہے آئندہ بجنہ اماءاللہ کی ترقی کی بنیا د موجودہ ناصرات کی تربیت پر منحصر ہے۔اگر آپ ان کی تربیت کی طرف پوری توجہ دیں گی ان کو مذہب کے احکام پر چلنے والی۔اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید سے محبت رکھنے والی قوم کا درددلوں میں رکھنے والی بے لوث خدمت کرنے والی کسی کو دکھ نہ دینے والی اور اسلام کی خاطر ہر قربانی ہنستے مسکراتے ہوئے دینے والی بنائیں گی تو یقین لجنہ اماءاللہ کی تاریخ کے آئندہ باب سنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گے۔لجنہ اماءاللہ اور قوم کی آئندہ تاریخ کوسنوار نایا بگاڑنا آپ کے ہاتھوں میں ہے۔خدا کرے ہمارے نئی نسل کے اندر وہ جذ بہ شوق و قربانی پیدا ہو جائے کہ اگلے پچاس سال کی احمدیت کی تاریخ لکھنے والا آپ کی قربانیوں کا تذکرہ کئے بغیر تاریخ مرتب نہ کر سکے۔انشاء اللہ العزیز پس میری عزیز بہنو الجنہ اماءاللہ کی نمبرات کا خواہ وہ کسی ملک میں رہ رہی ہوں سب سے بڑا فرض خود دین کا علم حاصل کرنا قرآن پر غور و فکر اور تدبر کرنا اپنی زندگیاں قرآنی تعلیم کے مطابق ڈھالنا اور پھر اپنی قوم کی بچیوں کو سچی مسلمان بچیاں بنانا ہے۔موجودہ دہریت کے دور میں سب سے بڑا عمل یہی ہے کہ آپ اس آگ سے اپنی نئی نسل کو بچائیں جو ہر گھر کو اپنے گھیرے میں لے رہی ہے۔اس سے پہلے کہ آپ کا گھر اس کی زد میں آجائے۔اس آگ سے بیچنے کے سامان کر لیں۔اس تقریب کی تحریک عاجزہ نے چار سال قبل 1968ء میں کی تھی۔جس کی تین شقیں تھیں۔1- تاریخ لجنہ اماءاللہ کی تدوین و اشاعت