خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 623
623 لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ایڈریس بحضور سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز لجنہ اماءاللہ کے قیام پر پچاس سال پورے ہونے کی تقریب سعید اور پندرھویں سالانہ اجتماع کے دوسرے دن یعنی 18 رنبوت کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تشریف آوری کے بعد حضور کی خدمت اقدس میں حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے لجنہ اماءاللہ کی طرف سے اشاعت قرآن کریم کیلئے دو لاکھ روپے کا چیک بطور عطیہ پیش کیا۔چیک کے پیش کرنے سے قبل حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جو ایڈریس پڑھا درج کیا جاتا ہے۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم کس طرح تیرا کروں اے ذوالمن شکر و سپاس وہ زبان لا ؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار سیدنا امامنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث اید کم اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضل کے بے شمار جلوے خلافت احمدیہ کی برکات کے نتیجہ میں احمدیہ جماعت کے مردوں اور خواتین نے مشاہدہ کئے ہیں آج کا اجتماع بھی انہیں رحمتوں کی ایک کڑی ہے۔حضور اید کم اللہ تعالیٰ نے اپنی گوناگوں مصروفیتوں کے باوجود ہمارے اجتماع میں تشریف لانا اور خطاب کرنا منظور فرمایا۔آج ہمارے دل خوشی اور مسرت کے جذبات سے پر ہیں کہ حضرت مصلح موعود کی قائم کردہ وہ چھوٹی سی تنظیم جس کی ابتداء صرف چودہ نمبرات سے ہوئی تھی۔آج ایک بین الاقوامی انجمن کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔حضرت مصلح موعود ابتداء سے ہی اس یقین پر قائم تھے کہ قوم کی ترقی کے لئے عورتوں کا دیندار اور تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔جس کا اظہار حضور نے اپنے کئی خطبات اور تقاریر میں فرمایا۔حضرت مصلح موعود نے عورتوں کی تربیت کی انتہائی اہمیت محسوس فرماتے ہوئے 1922ء میں لجنہ اماء اللہ کی تنظیم - قائم فرمائی اور ابتداء سے تا وصال اس تنظیم کو حضرت مصلح موعود کی راہ نمائی حاصل رہی۔اس موقع پر ہم عظیم خواتین کو گو وہ آج ہم میں موجود نہیں خراج تحسین پیش کئے بغیر نہیں رہ سکتیں۔