خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 612 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 612

612 سائنس بلاک جامعہ نصرت کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ کی خدمت میں ایڈریس 27 / مارچ1972ء کو سائنس بلاک جامعہ نصرت کے افتتاح کے موقع پر حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جو ایڈریس حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش کیا وہ ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود سیدنا و مامنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث اید کم اللہ تعالیٰ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آج ہمارے دل خوش اور اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہیں کہ حضور اید کم اللہ تعالیٰ بنفس نفیس سائنس بلاک کے افتتاح کی غرض سے ہم میں جلوہ افروز ہیں۔الحمد للہ ثم الحمد للہ مومنین کی جماعت کے لئے خلافت ایک نعمت عظمی ہے۔وہ روحانی ترقیات جو مومنوں کو بتدریج حاصل ہوتی ہیں وہ خلافت سے وابستگی کے نتیجہ میں ہی ملتی ہیں۔بہت ہی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حقیقی معنوں میں دامن خلافت سے وابستہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء کا ہر دور بے شمار برکات کا حامل رہا ہے۔خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت ثالثہ کے بابرکت زمانہ کی نعمتوں سے بھی متمتع ہونے کی سعادت بخشی ہے۔آج کا دن بھی خلافت ثالثہ کے انعامات کی ہی ایک اہم کڑی ہے۔حضرت مصلح موعود کے احمدی مستورات پر بہت احسانات ہیں۔حضرت مصلح موعود جب خلافت پر متمکن ہوئے قادیان میں لڑکیوں کا صرف پرائمری مدرسہ تھا۔بہت کم عورتیں تعلیم یافتہ تھیں۔حضرت مصلح موعود کی دور بین نگاہ نے جماعت کی ترقی کے لئے ضروری سمجھا کہ عورتوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے تا وہ جماعت کے لئے کارآمد وجود ثابت ہوں۔چنانچہ آپ نے عورتوں اور بچیوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ فرمائی۔پرائمری سکول مڈل ہوا۔مڈل سے ہائی بنا۔کالج کی پرائیویٹ کلاسز کا انتظام کیا گیا۔دینیات کلاسز جاری کی