خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 613
613 گئیں۔مدرستہ الخواتین جاری کیا گیا تا دینی تعلیم دینے کے لئے خواتین تیار ہوں۔1947 ء کے انقلاب عظیم کی وجہ سے جماعت کو اپنا مرکز عارضی طور پر چھوڑنا پڑا۔1949ء میں ربوہ آباد ہونا شروع ہوا۔ربوہ کی بنیاد کے ساتھ ہی ربوہ میں نصرت گرلز ہائی سکول قائم کیا گیا اور دوسال بعد ہی 14 جون 1951ء کو حضرت مصلح موعود نے بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے جامعہ نصرت کا قیام فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ نصرت کا ہر آنے والا دن اس کے لئے ترقی کا پیغام مبر رہا ہے۔اور ہزاروں کی تعداد میں بچیاں دینی اور دنیوی تعلیم سے آراستہ ہو چکی ہیں۔سید نا حضور نے جماعت کی بچیوں اور خواتین پر سائنس بلاک کے قیام کی اجازت فرما کر بہت بڑا احسان فرمایا ہے۔ایک بار پھر حضور نے خواتین جماعت احمدیہ کو یہ موقع عطا فرمایا کہ وہ ایک عظیم مقصد کی خاطر قربانی دیں۔چنانچہ سائنس بلاک کی تعمیر کی اجازت حضور اید کم اللہ تعالیٰ نے اس شرط پر دی تھی کہ اس کا نصف خرچ احمدی خواتین اٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور یہ کم اللہ تعالیٰ کی مشفقانہ نگرانی اور عورتوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں یہ عمارت مکمل ہو چکی ہے جس کا افتتاح آج حضور کے مبارک ہاتھوں سے ہوا ہے۔وہ بچیاں جنہیں سائنس کی تعلیم کی خاطر دوسرے کالجوں میں داخلہ لینا پڑتا تھا۔اب بفضل الہی وہ جامعہ نصرت میں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں گی۔حضور کی خدمت میں گزارش ہے کہ حضور جامعہ نصرت میں بی۔ایس سی کلاسز کے اجراء کی منظوری بھی جلد عطا فرمائیں تا وہ بچیاں جو سائنس پڑھنے کی خواہش مند ہوں بی۔ایس۔سی اور ایم۔ایس سی ربوہ میں رہ کر ہی کر سکیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضور کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا فرمائے اور حضور کی قیادت میں ہم سب غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھتے جائیں اور یہ ادارہ دنیاکے تمام تعلیمی اداروں سے سبقت لے جائے۔آمین اللهم آمین مصباح اگست 1972ء