خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 611 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 611

611 آئندہ سال ہمارے اجتماع میں لے کر آئے۔لیکن اس سے بہت زیادہ اچھی اور شائستہ صورت میں کہ ہمارے غیر اگر یہاں آئیں تو ہمیں زبان ہلانے کی ضرورت نہ پڑے۔کسی تقریر کی ضرورت نہ پڑے۔کسی ترغیب کی ضرورت نہ پڑے۔کسی تبلیغ کی ضرورت نہ پڑے۔ہمارے منہ بول رہے ہوں۔ہمارے چہرے کہہ رہے ہوں نور محمدی دیکھنا ہے تو یہاں سے آکر دیکھ لو۔اللہ حافظ ہو آپ سب کا۔مصباح و سمبر 1971ء