خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 610
610 لجنات کی کارکنات کے لئے دعائیں کریں۔ان بہنوں کے لئے دعائیں کریں اور ان لجنات کی ممبرات کے لئے جو یہاں دوری یا مجبوری کے باعث شمولیت نہیں کر سکیں۔لیکن انہوں نے محبت کے پیغام آپ کی طرف بھجوائے ہیں۔اپنے لئے دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں پکی ، سچی اور حقیقی احمدی بنائے۔اللہ تعالیٰ سے ہمارا تعلق پیدا ہو، ہماری آئندہ آنے والی نسلیں وہ غلطیاں نہ کریں جو ہم سے ہوئیں۔وہ ہم سے بہت زیادہ نیک ہوں۔وہ ہم سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والی ہوں وہ ہم سے زیادہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی فرمانبردار ہوں۔ان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت ہو۔ان کی پیشانیوں سے آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت جھلک رہی ہو۔ان کے جسم سے ،لباس سے، کردار سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہو کہ یہ معمولی بچیاں نہیں ہیں۔یہ اس معاشرہ کی افراد اور بچیاں ہیں جس معاشرہ کو آج سے چودہ سو سال قبل نبی کریم ﷺ کے ذریعہ قائم ہوا تھا۔اور جس کی دوبارہ تشکیل کرنے کے لئے اور ایک روحانی آسمان اور روحانی زمین بنانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے تھے۔بڑی قربانیں دی ہیں ہماری بہنوں نے یہ نہیں کہ اس زمانہ میں قربا نیں نہیں دیں۔اب بھی بہت سی بہنیں ہیں جو بڑی عظیم الشان قربانیاں دیتی چلی آرہی ہیں لیکن دو یا چار یا آٹھ یا دس یا سو کی قربانی سے قوم قربانی دینے والی نہیں کہلا سکتی جب تک کہ ہماری جماعت کا ہر مرد، ہر عورت، ہرلڑکا اور ہر لڑکی اپنی جان ، مال ، وقت اور اولاد کو اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے اور آپ کو بھی توفیق دے کہ ہم اس صحیح نصب العین کو حاصل کریں جو ہمارا مقصد ہے کہ ساری دنیا اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔میں حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ (مدظلہ العالی) اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ(مدظلہ العالی) کے لئے بھی آپ سے دعا کی درخواست کرتی ہوں۔اس اجتماع میں ہم محروم ہیں حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ مدظلہا کے ارشادات سننے سے۔اللہ تعالیٰ ان دو کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادیاں ہیں اور جن کے ساتھ برکات وابستہ ہیں لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین اب میں اپنی سب بہنوں کو خدا حافظ کہتی ہوں۔اگر انہیں کسی قسم کی تکلیف پہنچی ہو تو اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے رکھے۔خیریت سے لے جائے اور پھر خیریت سے