خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 609 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 609

609 دوسری چیز یہ ہے کہ اپنی تنظیم اس سال ہم لجنہ کو منظم کرنے کی طرف بہت زور دیں جو ابھی تک نہیں دیا جاسکا۔ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر گاؤں میں لجنہ قائم ہو جائے۔جہاں بھی تین خواتین ہوں وہاں لجنہ قائم ہو۔آخر جہاں مرد ہیں ہمارے مردوں کی اگر ایک ہزار انجمنیں قائم ہوسکتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری ایک ہزار لجنات قائم نہ ہو سکیں۔جہاں بھی جائیں پتہ کریں لجنہ ہے یا نہیں اور اگر نہیں ہے تو یہ نیک کام کریں کہ وہاں لجنہ قائم کریں۔اس لئے جو ضلع کی عہدہ داران ہیں وہ اس سال خواہ ان کو اپنے بجٹ میں سے مرکز کی اجازت کے ساتھ خرچ اس طرف منتقل کرنا پڑے سفر کا۔لیکن وہ سفر کر کے دورے کر کے ہر ضلع کی لجنہ کو مضبوط کرے اور اس سال ضرور کیونکہ ہمارا انشاء اللہ آنیوالا اجتماع نہایت اہمیت رکھتا ہے۔اس کی تیاری کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی جگہ پر ہر ضلع ایک اجتماع کرے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ میں مرکزی بجٹ میں اس چیز کی گنجائش رکھوں گی کہ ان کو انعامات مرکز بھجوائے ضلع میں مقابلہ میں حصہ لینے والیوں کو۔اور ایک نمائندہ بھی بھجوایا جائے۔ان دو باتوں کی طرف زور دینے کے علاوہ جو میں نے بات پہلے دن ناصرات کے اجتماع میں کہی تھی پھر کہتی ہوں۔خصوصی تحریک جو حضرت خلیفہ امسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمائی تھی بچوں کے لئے اس میں چندہ کی بڑی کمی ہے۔آپ الفضل میں دیکھتی ہوں گی۔صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف سے کتنے اعلانات ہو رہے ہیں میں خود بھی اس سلسلہ میں جتنی کوشش ہو سکتی تھی کرتی رہی ہوں اور کروں گی انشاء اللہ لیکن ربوہ اور لاہور کے علاوہ چندہ وقف جدید میں اتنی کمی ہے کہ جب وہ لسٹ میرے پاس آئی تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ایک بڑا شہر ہے اس کے آگے ڈیڑھ دو روپے لکھا ہوتا ہے۔حالانکہ اتنا تو آپ کے گھر کے بچے کھانے پینے میں خرچ کر دیتے ہیں۔اگر ان کے دلوں میں یہ جذبہ پیدا کریں کہ یہ ایک روپیہ، آٹھ آنے چار آنے ہم نے تمہیں دیئے ہیں اس میں سے آدھے تم کھاؤ اور آدھے خدا کے نام پر وقف جدید میں دو۔تو آہستہ آہستہ کانوں میں پڑتے پڑتے خود بخود مشین کی طرح بچوں کے دل اور دماغ اور ان کے ہاتھ اس بات پر آمادہ ہو جائیں گے کہ جب ان کو پیسے ملیں گے تو کچھ وہ وقف جدید میں دیں گے اور کچھ وہ کھانے پینے میں خرچ کریں گے۔اجتماع میں آنے والی بہنوں کو الوداع کہتے ہوئے یہ درخواست کرتی ہوں کہ وہ پاکستان کے لئے دعائیں کریں۔سارے مسلمانوں کے لئے دعائیں کریں۔تمام احمد یوں کے لئے دعائیں کریں۔اپنی