خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 438 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 438

438 پھر ہماری مسجدوں کے آباد ہونے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم سلسلہ کو واقفین زندگی اور مبلغ دیں جو دنیا کے کونہ کونہ۔قریہ قریہ، شہر شہر میں یہ منادی کرتے پھریں۔جَاءَ الْمَسِيحُ جَاءَ الْمَسِيحُ یہ واقفین سلسلہ یہ مبلغین آسمان سے تو نہیں گریں گے آپ نے ان کو جنم دینا ہے۔آپ نے ان کی پرورش کرنی ہے۔آپ نے ان کی تربیت کرنی ہے۔اور آپ نے ہی ان کو تیار کر کے سلسلہ کو پیش کرنے ہیں۔کیا اسلام اور دجالیت کی آخری جنگ جس کی خبر حضرت نوح علیہ السلام سے اب تک انبیا دیتے چلے آرہے تھے۔اس کے لئے ہمارے پاس کافی واقفین موجود ہیں جو اسلام کی حقانیت کو دوسرے مذاہب پر ثابت کر سکیں۔جو پکار پکار کر دنیا کے ہر شہر والوں کو یہ بتاسکیں کہ اسلام ہی زندہ مذہب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی زندہ نبی ہیں اور قرآن ہی زندہ کتاب ہے۔آؤ اگر فلاح چاہتے ہو تو اسلام کو قبول کرو ہمارے پاس تو ابھی اتنے واقفین بھی نہیں جو دنیا کے ایک ایک ملک کے لئے بھی کافی ہوسکیں کجا کہ ایک ایک شہر کے لئے۔یہ نمازی ، یہ واقفین ، یہ مبلغین اسلام آپ نے فراہم کرنے ہیں۔اور جب تک ہماری ہر عورت اپنا کردار صحیح طور پر ادا نہیں کرتی اور ہر روح کو ضائع ہونے سے نہیں بچاتی وہ خدا تعالیٰ کے حضور گناہ گار ہے۔میری عزیز بہوا اپنی ذمہ داریاں سمجھو خوش نہ ہو جاؤ کہ مسجدیں تعمیر کرنے میں ہمارا بڑا حصہ ہے وہ دن تمہارے لئے عید کی خوشی کا دن ہو گا جس دن یہ ساری مسجدیں اس طرح نمازیوں سے پُر ہوں کہ انہیں شہروں میں مزید مساجد کی ضرورت پیش آئے۔پھر مسجد میں اکٹھے ہو کر اس کی صفائی اور پاکیزگی کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے یہی حال ہمارے معاشرہ کا ہو۔ہمارے گھر ، ہمارے محلہ ہمارا شہر اس طرح صاف ستھرا اور پرکشش ہو جیسے مسجد کو رکھا جاتا ہے ظاہری صفائی کے لحاظ سے بھی اور باطنی صفائی کے لحاظ سے بھی۔اس کے رہنے والے ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے والے ہوں۔ایک دوسرے کی ضرورت کو سمجھنے والے ہوں کوئی بھوکا نہ رہے۔کوئی نگا نہ رہے ہر ایک کو ضروری تعلیم میسر آئے ضروری علاج میسر آئے۔کسی کی غیبت نہ ہو۔چغلی نہ ہو بہتان نہ لگایا جائے۔کسی کو دکھ نہ دیا جائے۔دعوت کرو تو غرباء کو ضرور مدعو کر و۔ہر تقریب میں امیر غریب سب شریک