خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 372
372 اس میں کچھ قصور ماؤں کا بھی ہے کہ وہ بچیوں کو ناصرات کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے انہیں ان کے محلوں میں اجلاسوں کے لئے نہیں بھیجتیں۔اگر مائیں اور نگران مل کر توجہ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ چند سال میں عظیم الشان انقلاب نہ آ جائے۔میں دعا کرتی ہوں کہ آپ بچیاں صرف نام کی ناصرات نہ ہوں۔بلکہ اپنے عملی کردار اور کام کے لحاظ سے حقیقت میں ناصرات دین بھی ہوں۔مصباح نومبر 1966 ء کی