خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 373 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 373

373 افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع 1966ء کے موقعہ پر تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: نمائندگان لجنات اماء اللہ ! اصلاؤ سہلاؤ مرحبا۔اللہ تعالیٰ آپ کا مرکز میں آنا بہت بہت مبارک فرمائے۔آپ یہاں سے بہت کچھ سیکھ کر جائیں۔اور آپ کے یہاں کے قیام کے نتیجہ میں آپ کے دلوں میں ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا ہو۔اور جو باتیں آپ یہاں سے سیکھیں۔دوسروں تک منتقل کرنے کا باعث ہوں۔ہمارے اجتماع کوئی میلہ تماشہ نہیں بلکہ یہ پروگرام اس غرض سے بنائے جاتے ہیں کہ ہماری بہنوں اور بچیوں کی ایک خاص انداز سے جو اپنے اندر خالص دینی ماحول رکھتا ہے۔تربیت ہو۔جس کے نتیجہ میں ان میں ایک نئی امنگ پیدا ہو۔ایک نئی روح کی خدمت اور اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی کی پیدا ہو۔اور یہاں سے واپس جا کر وہ ان بہنوں میں جو یہاں نہیں آسکیں روح اور قربانی کا جذبہ پیدا کر سکیں جوان میں پیدا ہو۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔سالانہ اجتماع کی مختصر تاریخ:- لجنہ اماء اللہ کا سالانہ اجتماع منعقد ہونے کی تجویز حضرت مصلح موعود کی تجویز کردہ ہے۔آپ نے 27 دسمبر 1944 ء کے جلسہ سالانہ پر عورتوں میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا۔اس کے بعد جس طرح مردوں کے دو اجتماع ہوتے ہیں۔ایک یہ جلسہ اور ایک مجلس شوری۔اس طرح عورتیں بھی اس جلسہ کے علاوہ کسی اور موقع پر اپنا دوسرا اجتماع کیا کریں۔اور ہندوستان (اس وقت پاکستان نہیں بنا تھا۔متحدہ ہندوستان تھا ) کی تمام لجنات کی طرف سے نمائندہ عورتیں اس اجتماع میں شامل ہو کر اپنے کاموں پر غور کریں۔اور ایسے قواعد مرتب کریں جن سے وہ مزید ترقی کر سکیں۔لجنہ مرکز یہ کو چاہئے کہ اس موقعہ (جلسہ سالانہ) پر عورتیں باہر سے آئی ہوئی ہیں۔ان سے مل کر مشورہ کرے کہ اجتماع کس موقع پر رکھا جائے۔اگر وہ اجتماع مجلس شوری کے موقع پر رکھ لیا جائے اور تمام لجنات کی مختلف کاموں کی سیکرٹریوں کو اس موقع پر بلا لیا جائے تو شاید میں بھی اس موقع پر وقت نکال کر ہدایات دے سکوں۔تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1944 الازهار لذوات الحمار صفحہ 552 حضور کے اس ارشاد کی روشنی میں 1944 ء کے جلسہ سالانہ پر ہی عہدیداران لجنات نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم جلسہ سالانہ کے موقع پر ہی شوری منعقد کیا کریں گے۔چنانچہ دو سال قادیان میں جلسہ سالانہ کے