خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 17 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 17

غیر اہل تقویٰ سے ممتاز کر سکیں۔سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے۔فرماتا ہے:۔وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَئِكَةِ وَالْكِتْبِ وَالنَّبِيِّنَ ، وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِى الْقُرْبَى وَالْيَتمَى وَالْمَسَاكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ ج وَاقَامَ الصَّلوةَ وَالَى الزَّكَوةَ ، وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا ج وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (البقره: 178) (ترجمہ) لیکن ( کامل ) نیکی اسی کی ہے۔جو اللہ تعالیٰ پر یوم آخرت پر ، فرشتوں پر اور انبیاء پر ایمان لائے اور مال کو باوجود اس کی محبت کے رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوال کرنے والوں اور گردنوں کے چھڑانے میں دے۔نماز باجماعت پڑھے۔زکوۃ دے اور جو جب وہ عہد کریں۔تو اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے ہوں۔اور تنگی اور تکلیف اور جنگ کے وقت میں صبر کرنے والے ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں۔جنہوں نے سچ کر دکھایا۔(اپنا اقرار بیعت ) اور یہی لوگ متقی ہیں۔ان آیات کو پڑھ کر متقیوں کا ایک ایک خدو خال نمایاں نظر آ جاتا ہے۔گویا یہ معیار ہے۔متقیوں کو پر رکھنے کا جو اس معیار پر پورا اترتا ہے۔وہ متقی ہے اور جو نہیں اترتا وہ تقویٰ کے بلند مقام تک ابھی نہیں پہنچا۔اس تفصیلی نقشہ کے علاوہ جوان آیات میں اللہ تعالیٰ نے متقیوں کا کھینچا ہے اور آیات بھی ہیں جن سے متقیوں کی مزید صفات بھی معلوم ہوتی ہیں۔مثلاً سورۃ زمر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِى جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (الزمر: 34) اور وہ جو بچ لایا۔اور جس نے اس کی تصدیق کی یہ لوگ ہی متقی ہیں یعنی متقی وہ ہے جو اپنی زندگی کے ہر شعبہ اور ہر پہلو میں سچائی کا اظہار کرے۔اگر اسے کسی کام میں ظاہری طور پر نقصان بھی ہوتا ہو۔تب بھی راہ راست سے بال برابر نہ ہے۔سورۃ آل عمران رکوع 14 میں بھی اللہ تعالیٰ متقیوں کی بعض صفات بیان فرماتا ہے وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (ال عمران: 135) (ترجمہ) وہ جو فراخی اور تنگی میں خرچ کرتے ہیں اور جو غصہ کو پی جانے والے ہیں اور لوگوں سے درگزر کر جانے والے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ مندرجہ ذیل علامات متقیوں کی قرار دیتا ہے۔متقی وہ ہے:۔ا۔جو اسلام کے تمام ارکان پر ایمان لائے۔اپنے مال کو با وجود مال سے محبت رکھنے کے اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے رشتہ داروں، یتیموں،