خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 314
314 قربانیوں پر آمادہ کر رہے ہیں کبھی روحانیت پیدا کرنے کی طرف توجہ دلا رہے ہیں کبھی اولاد کی تربیت کی طرف کبھی اعلیٰ تعلیم کی طرف۔پھر جب لڑکیوں نے تعلیم حاصل کرنی شروع کی اور ڈگریاں لینی شروع کیں تو آپ کو فکر ہوئی کہ وہ کہیں صرف دنیاوی رنگ میں رنگین ہوکر نہ رہ جائیں تو آپ نے عورتوں کو توجہ دلائی کہ یہ ڈگریاں تمہارا مقصود نہیں بلکہ ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرو۔“ آپ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم ،شعبه تربیت واصلاح ، شعبه خدمت خلق، شعبه ناصرات الاحمدیہ، شعبہ رُشد و اصلاح، شعبه دستکاری، شعبه مصباح، شعبہ مال پر بھی طائرانہ نظر ڈالی اور آخر میں ڈنمارک میں مسجد بنوانے کی تحریک کی۔اور خواتین کو سادگی اپنانے اور اپنی ضروریات کو دین کی ضرورت پر مقدم نہ کرنے کی تلقین کی تا جلد از جلد سارے یورپ میں مساجد تعمیر ہو جائیں اور پانچ وقت وہاں سے اللہ اکبر کی صدا بلند ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے کی توفیق دے۔آمین۔الفضل 4 فروری 1965ء