خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 163
163 سے ڈالی جائے گی آپ کے آباء واجداد کا خاندان سب ختم کر دیا جائے گا۔سوائے ان کے جوتو بہ کر لیں اور ایمان لے آئیں۔نئے خاندان کی ابتداء آپ سے ہوگی۔اور دین کی حمایت اور نصرت میں کھڑے ہونے والے لوگ اللہ تعالیٰ ان کی کی نسل میں سے پیدا کرتا رہے گا۔پھر آپ کی عاجزانہ دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک خاص شان کا بیٹا مدت میعاد کے اندر اندر عطا فرمانے کی بشارت بھی دی۔کون انسان جب تک اسے خدائی نصرت حاصل نہ ہو اور اس سے خاص طور پر وعدہ نہ کیا گیا ہو۔اپنی زندگی ، اتنی بڑی عمر میں اولاد ہونے ایک بیٹے کا خاص خصوصیات کا حامل ہونے کے متعلق کہہ سکتا ہے اور پھر ایک ایک پیشگوئی اپنی پوری شان کے ساتھ پوری ہوتی ہے۔اور دنیا پر ثابت کر دیتی ہے کہ ایک زندہ اور قادر خدا موجود ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں جن کے فیض سے ہمیشہ دنیا فیض یاب ہوتی رہے گی اور اپنی روحانی قوت سے اپنے ماننے والوں کا تزکیہ نفس کرتے رہیں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ان میں ایک جماعت وہ ہوگی کہ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَاَصْحَابِی ( ترمذی ابواب الایمان باب ما جاء) یعنی جو کام میں اور میرے اصحاب کرتے ہیں وہ کام کرنے والی جماعت ہوگی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا کام اسلام کی تبلیغ کو دنیا والوں تک پہنچانا اور شرک کی بیخ کنی کرنی تھی۔یہی کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کر رہی ہے تمام غیر ممالک میں مشن اور مساجد تعمیر کی جاری ہیں۔دجالیت اور دہریت کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑی جاری ہے۔اسلام کی خاطر ہزاروں انسان اپنی زندگیاں وقف کر رہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی علامات کے مطابق صرف احمدیہ فرقہ ہی ایک امام اور ایک مرکز کے باعث جماعت کہلانے کا صحیح رنگ میں مستحق۔اسلام کے چمن میں پھر بہار آئی ہے آؤ اور اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔بار بار گلستان اسلام میں بہار آنا اور پھول کھلنا ہی اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت اور خدا تعالیٰ کے قادر ہونے کی دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک اب نجات کا دروازہ صرف اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں سے ہو کر کھلنا ہے۔آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے ہے۔لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے درشین صفحہ 16 الفضل جلسہ سالانہ نمبر 1968