خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 162 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 162

162 ہر طرف پھیلا ہوا ہے جوش طغیانی و فساد کون کہتا ہے کہ اب اشرار دیں ناپید ہیں کاش ان اشعار لکھنے والے پر یہ حقیقت کھل جائے کہ ہادی برحق نے تو تیرہ سو سال پہلے ہی خبر دے پر دی تھی کہ تین صدیوں کے بعد فیج اعوج کا زمانہ آئے گا ہر طرف فساد ہی فساد ہوگا۔اور پھر آیت استخلاف کے مطابق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق اس فساد کو دور کرنے کیلئے ربانی مصلح آئے گا۔جس کے ذریعہ مسلمانوں کی روحانی اور اخلاقی حالتوں میں اسی طرح انقلاب آجائے گا۔جس طرح عرب کے وحشیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مان لینے سے عظیم الشان تبدیلی پیدا ہوئی۔خدا کے فرستادہ کی پہچان : خدا کے فرستادہ کی پہچان کوئی مشکل بات نہیں ہے کہ کیونکہ جس طرح دنیوی حکومت میں یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص کسی عہدہ یا افسری کا جھوٹا دعویٰ کرے حکومت کے نام سے کسی قسم کا فرمان جاری کرے اور پکڑا نہ جائے گرفتار نہ ہو اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا نبی اور رسول ہونے کا جھوٹا دعوی کرے اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہامات شائع کرے اور اللہ تعالیٰ کی گرفت میں نہ آئے اگر وہ ایسا کرے گا تو قرآن مجید ، توریت اور انجیل کے قانون کے مطابق الہی گرفت میں آجائے گا۔پھر یہ بھی الہی قانون ہے کہ رسالت کے جھوٹے مدعی کا سلسلہ پھولتا پھلتا نہیں۔اللہ تعالیٰ اسے ترقی نہیں دیتا اس کی بتائی ہوئی پیشگوئیاں من وعن پوری نہیں ہوتیں اور قرآن کے قانون کے مطابق ایک مصلح کا دعویٰ اسی وقت قابل قبول ہوسکتا ہے جب کہ اس کا یہ بھی دعوی ہو کہ اس کا دعوی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ہوتے ہوئے آپ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے۔آپ کی غلامی سے باہر اب کوئی ربانی مصلح نہیں آسکتا کیونکہ زندہ مذہب صرف اسلام ہی ہے اور اسلام سے باہر اب کسی مصلح کے آنے کا سوال ہی نہیں۔ان سب شرائط کو دیکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کے لئے جس انسان کو مبعوث فرمایا اس کا نام ہے ، مرزا غلام احمد ہے۔اگر آپ اپنے دعوئی میں صادق نہ ہوتے تو قرآن مجید اور بائیل کی پیشگوئیوں کے مطابق قتل کر دیئے جاتے مگر آپ نے اس کے برخلاف اعلان کیا کہ مجھے ہرگز کوئی قتل نہیں کر سکتا کیونکہ جس نے مجھے مبعوث فرمایا ہے وہی میرا محافظ ہے پھر صرف یہی نہیں کہ اپنی زندگی کے متعلق ہی دعوی کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے الہام سے خبر پاکر آپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک بابرکت نسل کی بنیاد آپ