خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 153 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 153

153 خداوند یکہ جاں بخش جہان بدیع خالق است پروردگارے وہ خدا جو دنیا کو زندگی بخشنے والا ہے اور بدیع اور خالق اور پروردگار ہے کریم و و قادر مشکل کشائے رحیم و محسن و حاجت برارے وہ خدا کریم ہے قادر ہے مشکل کشا ہے رحیم ہے حسن ہے اور انسان کی حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔فتادم برورش زیر آنکه گونید برآید در جہاں کارے نه کارے میں اس کے دروازے پر پڑا ہوا کیونکہ مثل مشہور ہے کہ دنیا میں ایک کام میں سے دوسرا کام نکل آتا ہے۔چواں یار وفادار آیدم یاد فراموشم شود ہر خویش و یارے جب وہ یار وفادار مجھے یاد آتا ہے تو ہر رشتہ دار اور دوست مجھے بھول جاتا ہے ( درشین فارسی مترجم ص : 242) خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی جس بندہ کو اشاعت اسلام کیلئے کھڑا کیا اس سے وعدہ فرمایا إِنِّي نَاصِرُكَ إِنِّي حَافِظُكَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ مَاماً وَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَباً۔قُلْ هُوَ اللهُ عَجِيبٌ يَجْتَبِى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ میں تیری مددکروں گا۔میں تیری حفاظت کروں گا میں تجھے لوگوں کیلئے پیش رو بناؤں گا کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہہ خداذ والعجائب ہے ہمیشہ عجیب کام ظہور میں لاتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے چن تذکرہ ص 65 لیتا ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ بھی جو وعدہ فرمایا تھا وہ پورا کر کے دنیا کو بتا دیا کہ اسلام کا خدا زندہ خدا ہے وہ جس زمانہ میں جس کو چاہتا ہے اپنے دین کی حفاظت کے لئے کھڑا کر دیتا ہے اور پھر اس کو غالب کر کے ثابت کر دیتا ہے کہ وہ بندہ اس کی حفاظت میں ہے۔خود آپ فرماتے ہیں۔