خلیج کا بحران — Page 222
۲۲۲ ۸ فروری ۱۹۹۱ء گیا وجہ یہ تھی کہ اس وقت Labour حکومت تھی اور لیبر حکومت کے MR۔Bavin جوفارن سیکرٹری تھے وہ اس بات کے قائل تھے کہ مسلمان مظلوم ہیں اور یہود زیادتی کر رہے ہیں چنانچہ انہوں نے ہر کوشش کی کہ یہود کا ناجائز داخلہ فلسطین میں بند کیا جائے۔چنانچہ ایک جہاز جس میں چار ہزار سے زائد یہود مہاجرین خلاف قانون فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،مسٹر بیون کے حکم پر انگریزی فوج نے اس کا تعاقب کیا ، اور اس جہاز کو پکڑا اور واپس جرمنی پہنچا دیا۔اس پر تمام جرنلسٹ دنیا نے اتنا شدید احتجاج کیا اور بیون کو گالیاں دیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ایک حکومت کے سپر دامانت کی گئی ہے کہ اس علاقے کو امانتاً اپنے پاس رکھو اور امانت کی شرائط میں یہ بات داخل کی گئی ہے کہ اس سے زیادہ باہر سے یہود اس میں داخل نہیں ہوں گے اور اس پر عمل کر وانے کے نتیجے میں جور د عمل دکھایا جاتا ہے برٹش جرنلزم کی طرف سے وہ حیرت انگیز ہے۔ایک صاحب جنہوں نے کتاب لکھی ہے "Making of Israel"(مینگ آف اسرائیل) ان کا نام James Cameron کچھ ہے وہ یہ لکھتے ہیں کہ اتنا بھیا نک ظلم ! آپ سوچیں کہ ان چار ہزار یہودیوں کو جرمنی کی بد بخت اور ظالم زمین میں واپس کیا گیا ہے اور وہ بد بخت اور ظالم زمین میں 1947ء میں واپس کیا گیا ہے جنگ کے خاتمے کے تین سال بعد۔اگر وہ ایسی ہی ظالم اور بد بخت زمین اس وقت بھی تھی جب کہ نائسی Nahtsi شکست کھا چکے تھے اور جرمنی کا ملبہ بن چکا تھا جب ان پر انگریز اور امریکن اور فرانسیسی تسلط جما چکے تھے تو پھر اس کے بعد یہود کو وہاں رہنے کا کیا حق ہے۔بہر حال اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے جرنلسٹ بھی ان کے ساتھ تھے اور جو ساری مغربی رائے عامہ تھی وہ یہود کا تحفظ کر رہی تھی تو Terrorism ٹیررازم کی ایجاد دراصل یہود لے اسرائیلی دہشت گردی کے بارہ میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔1۔The Israeli Connection by Be jamin - llallahmi۔2۔Israeal's Fateful Decisions By Yohosharfal Karkahi۔3۔BY Way of Deception By Ex۔Director of Mosad۔4۔Making of Israel By James Cameron۔5۔Dispossessed By David Gilmour۔