خواب سراب — Page 81
مجھے عزیز لاہور میرا شہر ہے بے حد لیکن میں اُس کی تنگ سی گلیوں سے تنگ ہوں میں بادشاہ وقت کا کرتا ہوں احترام میں بادشاہ وقت کے بندوں سے تنگ ہوں دیکھا ہے جب سے چاند سا چہرہ، میں کیا کہوں دو چار دن تو کیا ، کئی ہفتوں تنگ ہوں کل اک شریف شخص نے روکا مجھے کہا میں تیری ان عجیب سی غزلوں سے تنگ ہوں 81