خواب سراب — Page 40
وہ وہ شاعری ہے وہ بات جس سے دُکھا ہوا دل قرار پائے، وہ شاعری ہے جو ہجرتوں میں وصال رُت کی خبر سنائے، وہ شاعری ہے جس کوشن کر اُداس بلبل کی زندگی میں ترنگ جاگے وہ جس کو پڑھ کر اُجاڑ آنکھوں میں خواب آئے ، وہ شاعری ہے شکست جس سے خدا ہو راضی، ہزار بہتر ہے جیتنے سے سو چال ایسی جو خود ہی اپنوں سے ہار جائے ، وہ شاعری ہے دُعا کی لو سے گداز ہو کر، وہ آگہی کا امر سا لمحہ جو اشک بن کر اُداس آنکھوں میں جگمگائے ، وہ شاعری ہے وہ جس کے ہاتھوں کے لمس سے خود گلاب خوشبو ادھار مانگیں وہ اپنے ہاتھوں سے جو بنا کر پلائے چائے ، وہ شاعری ہے 40