کسر صلیب

by Other Authors

Page 94 of 443

کسر صلیب — Page 94

۹۴ کیوں وضع حمل تک صبر نہیں کیا گیا ؟ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ عہد تو یہ تھا کہ مریم مد العمر ہیکل کی خدمت میں رہے گی پھر کیوں عہد شکنی کر کے اور اس کو خدمت بیت المقدس سے الگ کر کے یوسف نجارہ کی بیوی بنایا گیا ؟ تیسرا اعتراض یہ ہے کہ توریت کی رو سے بالکل حرام اور نا جائنہ تھا کہ حمل کی حالت میں کسی عورت کا نکاح کیا جائے پھر کیوں خلاف حکم توریت مریم کا نکاح عین حمل کی حالت میں یوسف سے کیا گیا حالانکہ یوسف اس نکاح سے ناراض تھا اور اس کی پہلی بیوی موجود تھی۔۔۔۔۔القصہ حضرت کی تھی۔مریم کا نکاح محض شبہ کی وجہ سے ہوا تھا ورنہ جو عورت بیت المقدس کی خدمت کرنے کے لئے نذر ہو چکی تھی اس سے نکاح کی کیا ضرورت تھی۔افسوس ! اس نکاح سے بڑے فتنے پیدا ہوئے اور یہود نابکار نے ناجائز تعلق کے شبہات شائع کئے لے سے اور پھر فرمایا : اگر کوئی اعتراض قابل مل ہے تو یہ اعتراض ہے نہ کہ مریم کا ہارون بھائی قرار دینا کچھ اعتراض ہے نہ الغرض علم کلام کا یہ حصہ کہ معترضین کے اعتراضات کے جوابات دیئے جائیں۔حضر مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام میں اپنی پوری وسعت اکمال اور جلال کے ساتھ نظر آتا ہے۔۵ حضرت مسیح ناصری کا حقیقی مقام عیسائیت کے خلاف علم کلام میں چونکہ حضرت علی علیہ السلام کا ذکر بار بار آتا ہے اور عیسائیوں پر حجت پوری کر نے اور الزامی جوابات دینے کے لئے بائیبل کے حوالہ جات بکثرت بیان کئے جاتے ہیں۔اس لئے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض تحریرات سے ناواقف لوگوں کا یہ غلط مفہوم اخذ کرنا کچھ بعید نہیں کہ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کی شان میں نامناسب الفاظ استعمال فرمائے ہیں یا ان کے مرتبہ کو کم کر کے بیان فرمایا ہے۔عملاً ایسا ہوا بھی ہے کہ بعض لوگوں اور خاص طور پر عیسائیوں نے ایسا سمجھ لیا ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اس پہلو سے بھی اپنے علم کلام کو شکل فرمایا ہے کہ آپنے اپنے علم ها چشم مسیحی ۲-۲۳ در معانی خزائن جلد ۲۰ سه : چشمه سیحی ص۲۳ (روحانی خزائن جلد ۲ )