کسر صلیب

by Other Authors

Page 91 of 443

کسر صلیب — Page 91

رمایا ۹۱ تمام یہودی اب تک با صرالہ تمام کہتے ہیں کہ مسیح نے انجیل کو ہمارے نبیوں کی کتب مقدسہ سے چرا کر بنا لیا ہے بلکہ ان کے بعض علماء اور اخبار تو کتابیں گھول کہ بتلا دیتے ہیں کہ اس اس جگہ سے فقرات چرائے گئے ہیں۔اسی طرح دریا نند پنڈت بھی اپنی تالیفات میں شور مچا رہا ہے کہ تو ریت ہمارے پستکوں سے کانٹ چھانٹ کر بنائی گئی ہے اور اب تک ہوں وغیرہ کی رسم وید کی طرح اس میں پائی جاتی ہیں " انا جیل کے بارہ میں محقق عیسائیوں کے اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا : " اس بات پر عیسائیوں کے کامل محققین کا اتفاق ہو چکا ہے کہ انجیل خالص خدا کا کلام نہیں ہے۔بلکہ پتے داری گاؤں کی طرح کچھ خدا کا کچھ انسان کا ہے " سے نیز فرمایا : " عیسائیوں کے محققین کو خود اقرار ہے کہ ساری انجیل الہامی طور پر نہیں لکھی گئی بلکہ متی وغیرہ نے بہت سی باتیں اس کی لوگوں سے سن سنا کر لکھی ہیں اور لوقا کی انجیل میں تو کہ خود لوقا اقرار کرتا ہے کہ جن لوگوں نے مسیح کو دیکھا تھا ان سے دریافت کر کے میں نے لکھا ہے پس اس تقریر سے خود تو قا اقراری ہے کہ اس کی انجیل الہامی نہیں کیونکہ الہام کے بعد لوگوں سے پوچھنے کی کیا حاجت تھی اسی طرح مرقی کا صیح کے شاگردوں میں سے ہونا ثابت نہیں پھر وہ نبی کیونکہ ہوا۔بہر حال چاروں انجیلیں نہ اپنی صحت پر قائم ہیں اور نہ اپنے سب بیان کے رو سے الہامی ہیں؟ ۳ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مذہبی کتاب کے پہلو سے بھی عیسائیت کی کمزوری کو پوری طرح واضح فرمایا ہے۔اناجیل کی یہ خامیاں اس کی الہامی حیثیت کو کمزور کرنے کے علاوہ اس مذہب کی حقیقت اور اصلیت بھی واضح کرتی ہیں جو ان غیر الہامی ، ناقص، مسروقہ اور غیر محفوظ تحریرات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔۴ - الزامی جوابات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیت کی طرف سے اسلام پر کئے جانیوالے سب اعتراضات بر این احمدیہ حصہ چہارم حاشیه در حاشیه هان تا سنت (جلد ) : ايضا ۳ : ۳ : ايضًا ۳۹۵-۳۹۵