کسر صلیب

by Other Authors

Page 90 of 443

کسر صلیب — Page 90

4۔- اناجیل کے مصنفین کو مہم ہونے کا دعوی نہیں۔اناجیل نے کہیں کامل اور مکمل ہونے کا ادعا نہیں کیا۔۴ اصل انجیل اب دنیا میں محفوظ نہیں رہی۔ه اناجیل سب کی سب انسانی تالیف ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سب امور کے بارہ میں بار بار اپنی کتب میں تحریر فرمایا ہے ظاہر ہے کہ ان سب امور کے ثابت ہو جانے سے اناجیل کی حیثیت ایک تاریخ کی کتاب سے زیادہ نہیں رہتی اور جس مذہب کی بنیادی کتاب اس حیثیت کی ہو اس کو تمام مذہبی عقائد اور تعلیمات کی بنیاد بنانا نادانی نہیں تو اور کیا ہے ؟ انا جیل کی اس حیثیت سے ثابت ہو جانے کے بعد عیسائی اس قابل بھی نہیں رہتے کہ وہ اس کتاب کو قرآن مجید کی مکمل اور محفوظ کتاب کے مقابل پر رکھ بھی سکیں۔پس عیسائیوں کی کتاب مقدس کی صحیح حیثیت کو بیان کرنا اور ثابت کر نا بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کا ایک نمایاں پہلو ہے۔حضرت مسیح موعود نا علیہ السلام نے اس سیسہ میں جو کچھ تحریر فرمایا ہے اختصار کے پیش نظر اس میں سے صرف چند حوالے درج کر نے پر اکتفا کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا :- ان تحریرات کا الہامی ہونا ہر گز ثابت نہیں کیونکہ ان کے لکھنے والوں نے کسی جگہ یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کتابیں الہام سے لکھی گئی ہیں بلکہ بعض نے ان میں سے صاف سے اقرار کیا ہے کہ یہ کتابیں محض انسانی تالیف ہیں۔سچ ہے کہ قرآن شریف میں انجیل کے نام پر ایک کتاب حضرت عیسی پر نازل ہونے کی تصدیق ہے مگر قران شریف میں ہرگز یہ نہیں ہے کہ کوئی الہام منی یا یوحنا وغیرہ کو بھی ہوا ہے اور وہ الہام رو انجیل کہلاتا ہے اس لئے مسلمان لوگ کسی طرح ان کتابوں کو خدا تعالٰی کی کتابیں نہیں کر سکتے۔ان ہی انجیلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح خدا تعالیٰ سے الہام پاتے تھے اور اپنے الہامات کا نام انجیل رکھتے تھے۔پس عیسائیوں پر یہ لازم ہے کہ وہ انجیل پیش کریں۔تعجب کہ یہ لوگ اس کا نام بھی نہیں لیتے۔پس وجہ یہی ہے کہ اس کو یہ لوگ کھو بیٹھتے ہیں " اے کتاب البریہ ص - روحانی خزائن جلد ۱۳ :