کسر صلیب

by Other Authors

Page 80 of 443

کسر صلیب — Page 80

اور کفارہ کا استدلال کرتے ہوئے عیسائیوں نے تعمیر کر رکھی تھی۔الغرض خدا کے بیج کے اس ایک ہی والد نے باطل کی سب تدبیروں کو باطل کر دیا اور اس ایک مسئلہ نے مذہبی دنیا کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے ذریعہ وفات مسیح کا اس وضاحت کے ساتھ انکشاف در اصل ایک خدائی تقدیر تھی جب نبی عیسائیت کی موت کا اعلان کرنے کے ساتھ اسلام کی زندگی کا نتفاہ بجا دیا۔میرے مقالہ کا عنوان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس علم کلام تک محدود ہے جو آپ نے خاص عیسائی عقائد کے رد میں بیان فرمایا اس لئے ہمیں اس جگہ وفات مسیح کے ان بے شمار متر آنی ، حدیثی، عقلی نقلی اور تاریخی دلائل کو بیان نہیں کروں گا۔جو حضور نے اس ضمن میں بیان فرمائے ہیں تاہم عیسائیت کے مقابلہ پر آپ نے وفات مسیح کے مسئلہ پیر اور اس کی اہمیت پر جو زور دیا ہے اس کا بیان کرناضروری سمجھتا ہوں کیونکہ یہی وہ آسمانی حربہ ہے جس پر پوری توجہ مرکوز کرنے کی حضور علیہ السلام نے اپنی جماعت کو آخری وصیت بھی فرمائی ہے۔وفات مسیح کی اہمیت اور اسکی اثرات کو حضور نے مختلف انداز میں بیان فرمایا ہے س سے پہلے آپ نے اس مسئلہ کی اہمیت واضح فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں :- یاد رہے کہ ہمارے سے اور ہمارے مخالفوں کے صدق و کذب آنہ مانے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات حیات ہے اگر حضرت عیسی در حقیقت زندہ اگر ہیں تو ہمارے سے سب دعوے جھوٹے اور سب دلائل ہیچ ہیں اور اگر وہ در حقیقت قرآن کی گرد سے فوت شدہ ہیں تو ہمارے مخالف باطل پر ہیں " سے پھر آپ فرماتے ہیں :- "ہمارے دعوی کی جڑھ حضرت عیسی کی وفات ہے اس جڑھ کو خدا اپنے ہاتھ سے پانی دیتا ہے اور رسول اسکی حفاظت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔افسوس کہ پھر بھی لوگ ان کو زندہ سمجھتے ہیں اور ان کو ایسی خصوصیت دیتے جو کسی نبی کو خصوصیت نہیں دی گئی۔یہی امور ہیں جن سے حضرت مسیح کی الوہیت کو عیسائیوں کے زعم میں قوت پہنچتی ہے اور بہت سے کچے آدمی ایسے عقائد سے ٹھوکر کھاتے ہیں۔ہم گواہ ہیں کہ خدا نے ہمیں خبر دی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اب ان کے زندہ کرنے میں دین کی ہلاکت ہے اور اس خیال میں لگن خواہ مخواہ کی خاک پیزی ہے"۔تخلصه گولڑو یہ حق حاشیه روحانی خزائن جلد : ۱۹ لیکچر سیا لکوٹ کا روحانی خزائن جلد ۲۰ +