کسر صلیب — Page 75
60 نیز فرمایا : " اسے پادری صاحبان دیکھو کہ میں اس کام کے لئے کھڑا ہوں اگر چاہتے ہو کہ خُدا کے حکم سے اور خدا کے فیصلہ سے سچے اور جھوٹے میں فرق ظاہر ہو جائے تو آؤ تاہم ایک میدان میں دعاؤں کے ساتھ جنگ کریں تا جھوٹے کی پردہ دری ہو۔یقیناً سمجھو کہ خدا ہے اور بے شک وہ قادر موجود ہے اور وہ ہمیشہ صادقوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم دونوں میں سے جو صادق ہو گا خدا ضرور اسکی حمایت کہر سے گا۔یہ بات یاد رکھو کہ جو شخص خدا کی نظر میں ذلیل وہ اس جنگ کے بعد ذلّت دیکھے گا اور جو اس کی نظر میں عزیز ہے وہ عزت پائے گا یہ لے انجام آتھم کے چیلنج کے ضمن میں آپ نے یہ بھی فرمایا۔دا اگر میری تائید میں خدا کا فیصلہ نہ ہو تو میں اپنی کل املاک منقولہ و غیر منقولہ جو دس ہزار روپیہ کی قیمت سے کم نہیں ہوں گی۔عیسائیوں کو دے دوں گا اور بطورِ پیشگی تین ہزار روپیہ تک ان کے پاس جمع بھی کہ اسکتا ہوں۔اس قدر مال کا میرے ہاتھ سے نکل جاتا میرے لئے کافی سزا ہوگی علاوہ اس کے یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے دستخطی اشتہار سے شائع کر دوں گا کہ عیسائی فتح یاب ہوئے اور میں مغلوب ہوا اور یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ اس اشتہار میں کوئی بھی شرط نہ ہو گی لفظ یا معنا سے چنانچہ آپ نے یہ دعوت مقابلہ دی اور اس تحدی اور چیلنج کے ساتھ آپ نے یہ بھی فرمایا :- اور یہ جو گروہ چھوٹا ہو گا اب بلا شبہ بھاگ جائے گا اور چھوٹے بہانوں سے کام لے گا " سے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔خدا کے مسیح کا کام پورا ہوا اور عیسائی مقابلہ کے لئے اس میدان میں اترنے کی جرات تک نہ کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے نشان نمائی اور مقابلہ کی دعوت مبارزت کی کوئی ایک مثال نہیں بلکہ تاریخ احمدیت شاہد ہے کہ خدا کا یہ سیح، خدا کا یہ جری پہلوان اپنی ساری زندگی عیسائیوں کو میدان میں للکارتا رہا کہ کوئی اٹھے اور مجھ سے مقابلہ کر ہے ، آپ کے اعجازی علم کلام کی یہ بلندشان ہے کہ ایک طرف اس قدر یقین ، وثوق اور تحدی پائی جاتی تھی تو ساتھ ہی آپ شده که روحانی خزائن جلد اصلا به سه : - روحانی خزائن طارات : ه: روحانی خزائن جلد ص : ۱۱ ه