کسر صلیب

by Other Authors

Page 74 of 443

کسر صلیب — Page 74

ئیں دعویٰ سے کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں اس میں سچا ہوں اور تجربہ اور نشانات کی ایک کثیر تعداد نے میری سچائی کو روشن کر دیا ہے کہ اگر یسوع مسیح ہی زندہ خدا ہے اور وہ اپنے صلیب برداروں کی نجات کا باعث ہوا ہے اور ان کی دعائیں قبول کرتا ہے باوجودیکہ اس کی خود دعا قبول نہیں ہوئی تو کسی۔۔پادری یا راہب کو میرے مقابل پر پیش کردو کہ وہ یسوع مسیح سے مدد اور توفیق یا کہ کوئی خارق عادت نشان دکھائے۔میں اب میدان میں کھڑا ہوں اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں اپنے خدا کو دیکھتا ہوں وہ ہر وقت میرے سامنے میرے ساتھ ہے " پھر ایک موقع پر حضور نے بڑے زور دار الفاظ میں ایسی دعوت کو دوہرایا اور خدا کا فیصلہ کے عنوان سے ایک اشتہار شائع فرمایا۔اس میں آپ فرماتے ہیں :- کہ بانی فیصلہ کے لئے طریق یہ ہوگا کہ میر سے مقابل پر ایک معز نہ پادری صاحب جو پادری صاحبان مندرجہ ذیل میں سے منتخب کئے جائیں : میدان مقابلہ کے لئے جو تراضی فریقین سے مقرر کیا جائے طیار ہوں پھر بعد اس کے ہم دونوں معہ اپنی اپنی جماعتوں کے میدان مقررہ میں حاضر ہو جائیں اور خدا تعالیٰ سے دعا کے ساتھ یہ فیصلہ چاہیں کہ ہم دونوں میں سے جو شخص در حقیقت خداتعالی کی نظر میں کاذب اور موردِ غضب ہے خدا تعالیٰ ایک سال میں اس کا ذب پیر وہ قہر نازل گر ہے جو اپنی غیرت کے رو سے ہمیشہ کا ذب اور مکذب قوموں پر کیا کرتا ہے جیسا کہ اس نے فرعون پر کیا ، نمرود پر کیا اور نوح کی قوم پر کیا اور یہود پر کیا۔حضرات پادری صاحبان یہ بات یاد رکھیں کہ اس باہمی دعائیں کسی خاص فریق پر نہ لعنت ہے نہ بددعا ہے بلکہ اس جھوٹے کو سزا دلانے کی غرض سے ہے جو اپنے جھوٹ کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ایک : جہان کے زندہ ہونے کے لئے ایک کا مرنا بہتر ہے " سے ه : ملفوظات جلد سوم ص۲۲-۱۲۵ : د - ان صاحبوں میں سے کوئی منتخب ہونا چاہیے۔اول ڈاکٹر مارٹن کلارک دوسر یا دری عماد الدین۔پھر پاوری ٹھاکر داس یا حسام الدین بھٹی یا صفدر علی بھنڈارہ یا طامس بادل یا فتح مسیح بشرط منظوری دیگران - منه ه: روحانی خزائن جلد 1 :