کسر صلیب

by Other Authors

Page 76 of 443

کسر صلیب — Page 76

نے اپنے خدا سے خبر پا کر اس بات کا بھی اعلان فرما دیا تھا کہ ہر گنہ کوئی عیسائی اس بات کے لئے تیار نہ ہو گا اور اگر کوئی میدان میں آیا تو وہ سخت ناکام اور رسوا ہو گا۔اپنی فتح اور اپنے غلبہ پر ی یقین کامل آپ کے علم کلام کا ایک ایسا منفرد اعزاز ہے جو کسی اصطلاحی متکلم کے کلام میں یاکسی عام مولوی کے بیان میں ہر گتہ یا یا نہیں جا سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی ساری زندگی میں کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی یہ شک یا وہم نہیں گزرا کہ کبھی وہ اپنے مقصد میں نا کام کئے جاسکیں گے۔آپ یقین اور بصیرت کی ایک مضبوط چنان پر قائم تھے۔آپ کا خدا آپ کی نصرت پر کمربستہ تھا پھر آپ کو اس بارہ میں کس وجہ سے شک ہو سکتا تھا۔آپ کسی شان اور یقین کے ساتھ اپنی کامیابی کے بارہ میں فرماتے ہیں :- " مجھے خدا نے اپنی طرف سے قوت دی ہے کہ میرے مقابل پر مباحثہ کے وقت کوئی پادری پھر نہیں سکتا اور میرا رعب عیسائی علماء پر خدا نے ایسا ڈال دیا ہے کہ ان کو طاقت نہیں یہ ہی کہ میر سے مقابلہ پر آسکیں۔چونکہ خدا نے مجھے روح القدس سے تائید بخشی ہے اور اپنا فرشتہ میرے ساتھ کیا ہے اسلئے کوئی پادری میرے مقابل پر آرہی نہیں سکتا۔یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔کوئی پیش گوئی ظہور میں نہیں آئی۔اور اب بلائے جاتے ہیں یہ نہیں آتے۔اس کا سبب یہی ہے کہ ان کے دلوں میں خدا نے ڈال دیا ہے کہ اس شخص کے مقابل پر ہمیں بجز شکست کے اور کچھ نہیں ہے پھر آپ فرماتے ہیں :- عیسائی مذہب کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔عیسائی مذہب اپنی جگہ آدم زاد کی خدائی منوانی چاہتا ہے اور ہمارے نز دیک وہ اصل اور حقیقی خدا سے دور پڑ سے ہوئے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ان عقائد کی جو حقیقی خدا پرستی سے دور پھینک کر مردہ پرستی کی طرف لے جاتے ہیں، کافی تم دید ہو اور دنیا آگاہ ہو جاو سے کر وہ گروہ مذہب جو انسان کو خدا بناتا ہے خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتا اور بظاہر اسباب عیسائی مذہب کی اشاعت اور ترقی کے جو اسباب ہیں وہ انسان پرست انسان یقین نہیں دلاتے کہ اس مذہب کا استیصال ہو جاوے گا لیکن ہم لة - روحانی خزائن جلد ۱ :