کسر صلیب — Page 66
خدا کو دیکھتا ہوں اور وہ ہر وقت میرے سامنے ، میرے ساتھ ہے میں پکار کر کہتا ہوں مسیح کو مجھ پر زیادت نہیں کیونکہ میں نور محمدی کا قائمقام ہوں جو ہمیشہ اپنی روشنائی سے زندگی کے نشان قائم کرتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے قیستی پانے کے لئے اور زندہ خدا کو دیکھنے کے لئے ہمیشہ روح میں ایک تڑپ اور پیاس ہے اور اسکی تسلی آسمانی تائیدوں اور نشانوں کے بغیر ممکن نہیں اور میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ عیسائیوں میں یہ نور اور زندگی نہیں ہے بلکہ یہ تھی اور زندگی میرے پاس ہے میں ۲۶ برس سے اشتہار د سے رہا ہوں اور تعجیب کی بات ہے کہ کوئی عیسائی پادری مقابلہ پر نہیں آتا۔اگر ان کے پاس نشانات ہیں تو وہ کیوں انجیل کے جلال کے لئے پیش نہیں کرتے۔ایک بار میں نے سولہ ہزار اشتہار انگریزی اردو میں چھاپ کر تقسیم کئے۔۔۔۔۔مگر ایک بھی نہ اُٹھا جو یسوع کی خدائی کا کرشمہ دکھاتا اور اس ثبت کی حمایت کرتا۔اصل میں وہاں کچھ ہے ہی نہیں۔کوئی پیش کیا کہ ہے ؟"" اور پھر ایک جگہ عیسائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- اُٹھو عیسائیو! اگر کچھ طاقت ہے تو مجھ سے مقابلہ کر داگھر میں جھوٹا ہوں تو کروا مجھے بیشک ذبح کر دو ورنہ آپ لوگ خدا کے الزام کے نیچے ہیں اور جہنم کی آگ پہ آپ لوگوں کا قدم ہے " سے ساتویں خصوصیت با وجود اس قدر تحدی اور جلالی اندازه نگارش کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا علم کلام انتہائی سادہ ، شیریں اور دلنشین ہے۔آپ نے مذاہب عالم کے مقابلہ میں جو دلائل بیان فرمائے ہیں ان میں سے اکثر دلائل انتہائی سادہ زبان ، آسان طرز ا در سهل طرفه استدلال میں بیان فرمائے ہیں۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اپنے آپ کو غالب دیکھ کر یا اپنے دلائل کو قوی محسوس کر کے انسان کچھ تکلف بھی کر نے لگتا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام تکلف سے کوسوں دور تھے۔آپ نے جو کچھ بیان فرمایا انتہائی سادگی کے ساتھ بیان فرمایا۔ایک جگہ آپ سه : ملفوظات جلد سوم و سال ۱۲۹۱۲۳ : : سراجدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب فٹ ہے جلد ملا