کسر صلیب

by Other Authors

Page 53 of 443

کسر صلیب — Page 53

۵۳ حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلام ގ علیم کلام کی خصوصیاتے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیش کردہ علم کلام محاسن کا مرقع ہے علم کلام کے عمومی ذکر کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب اس علم کی چند نمایاں خصوصیات کا علیحدہ طور پر بھی ذکر کر دیا جائے۔پہلی خصوصیت میرے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی میرے خیال میں سب سے اہم اور سب سے کی سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ علم کلام خداداد ہے۔آپ اس زمانہ میں خدا کے رسولی اور مرسل تھے۔آپ کے کلام میں شان نبوت جھلکتی ہے اور اس کا سب سے نمایاں وصف یہ ہے کہ آپ نے جو کچھ فرمایا، جو کچھ تحریر فرمایا سب کا سب خداداد علم کا نتیجہ تھا۔آپ کے زمانہ سے قبل آنیوانے اصطلاحی متکلمین کے کلام میں یہ وصف عنقا ہے۔ان کا کلام ان کی اپنی قوت فکر اور طری استدلال کا نتیجہ ہوتا تھا۔لیکن مامور زمانہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے علم کلام کی بنیاد علم اپنی پیہ ہے۔آپ فرماتے ہیں :- " والله انى لست من العلماء ولا من اهل الفضل والدهاء وكلّما اقول من انواع حسن البيان او من تفسير القرآن فهو من الله الرحمن ، له ین خدا کی قم نہیں کوئی عالم ہوں اور نہ کسی فضیلت اور عقلمندی کا مجھے دعوئی ہے۔عمدہ کلام یا قرآن مجید کی تفسیر، جو کچھ بھی میں کہتا ہوں وہ سب خدائے رحمن کی طرف سے ہوتا ہے داسی کے عطا کردہ علم کا نتیجہ ہے، پھر اسی سلسلہ میں آپ فرماتے ہیں :- نورالحق حصہ دوم ص (جلد ۸)