کسر صلیب

by Other Authors

Page 46 of 443

کسر صلیب — Page 46

۴۶ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خاص طور پر اپنی مندرجہ ذیل کتب میں سیدنا عیسائیت کے خلاف اپنے دلائل کو بیان فرمایا ہے : جنگ ،مقدس ، چشمه، مسیحی، راز حقیقت مسیح ہندوستان میں کتاب البریہ ستارہ قیصریہ ، سراجدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، انجام انتم، نورالحق۔ان کتابوں میں بیان فرمودہ آپ کے دلائل جو آپ کے علم کلام کی بنیاد ہیں اتنے وزنی ، متنوع اور قطعی ہیں کہ عیسائی ان کا ہر گز ہرگزہ جواب نہیں دے سکتے۔اگر آپ کے پیش کردہ دلائل پر کیجائی نظر کی جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ دلائل کا ایک بحر ذخار ہے ایک عظیم سیل رواں ہے جو عیسائیت کے سب باطل عقائد، شکوک و شبہات اور وساوس کو خس وخاشاک کی طرح بہائے چلا جاتا ہے۔عیسائیت کے خلاف آپ کے دلائل اپنی کیفیت ، کمیت ، قطعیت اور حقیقت کے اعتبار سے ایسے مہلک اور باطل شکن ہیں کہ انہوں نے عالم عیسائیت میں ایک لرزہ طاری کر دیا ہے۔آپ نے عقلی اور نقلی دلائل کے علاوہ مشاہدہ اور نشان نمائی کے ذریعہ اس مذہب پر اتمام حجت کی اور ہر باطل عقیدہ کی جڑ پر ایسے کاری وار کئے کہ اس پر استوارہ کی جانے والی بلند و عالی شان فلک بوس عمارت دیکھے ہی دیکھتے پیوند زمین ہو گئی۔آپ نے عیسائی عقائد کا ایسا عقلی اور منطقی تجزیہ فرمایا اور پھر ہر بات کا ایسی عمدگی سے رد فرمایا کہ عیسائیوں کو اب کوئی بھی راہِ فرار دکھائی نہیں دیتی۔جو عیسائی پہلے اسلام پر حملہ آور تھے اور اُسے اپنا شکار سمجھتے تھے ، اس علم کلام کے نتیجہ میں اب وہی عیسائی جارحیت کی بجائے دفاعی کا رروائی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اس امر کا برملا اعتراف کیا جارہا ہے کہ اب اسلام کا حملہ ایسا شدید ہے کہ عیسائیت سرنگوں ہوتی جا رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اس عظیم عظیم کلام کے ذریعہ ایک طرف غلبہ اسلام کا اور دوسری طرف عیسائیت کے استیصال کا ایسا سامان مہیا فرما دیا ہے کہ اب قیامت تک دشمن ان دلائل کا توڑ پیش نہیں کر سکیں گے۔حضرت المصلح الموعد رضی اللہ عنہ، حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے علم کلام کے سلسلہ میں فرماتے ہیں :- چو تھا جو بہ جو آپ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے استعمال کیا اور جنسی اسلام کے خلاف تمام مباحثات کے سلسلے کو بدل دیا اور غیر مذاہب کے پیروؤں کے ہوش اڑا دیئے ہیں یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایت سے