کسر صلیب

by Other Authors

Page 434 of 443

کسر صلیب — Page 434

" مسیح کی زندگی کے حالات ان کی موت تک ثابت کر کے اور ان کی قبر تک کا نشان نکا نکال کہ حضرت مسیح موعود نے مسیح کی خدائی پر ایسانہ بر دست حملہ کیا ہے کہ مسیح کی خدائی کا عقیدہ ہمیشہ کے لئے ایک مُردہ عقیدہ بن گیا ہے اور اب کبھی بھی مسیحیت دوبارہ سر نہیں اٹھا سکتی ہے ایک طرف تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس خداداد علم کلام کے نتیجہ میں کسر مطلب کا عظیم الشان معرکہ سرانجام پایا اور دنیا نے اس باطل مذہب کو سرنگوں اور رسوا ہوتے دیکھ لیا اور دوسری طرف خدا کے اس روحانی پہلوان کے ہاتھوں غلبہ اسلام کا ایسا ندارد آغاز ہوا کہ اسلام کے دائی اور عالمگیر غلبہ کی مستحکم بنیا دیں قائم ہو گئیں۔یہ دو طرفہ مقاصد اپنی پوری شان اور عظمت کے ساتھ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھوں آپ کے علم کلام کے ذریعہ پور سے ہوئے عیسائیت کے خلاف اپنے دلائل بیان کرنے کے بعد حضور علیہ السلام نے ایک موقعہ پر فرمایا :- یہ دلائل اور حقائق اور معارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کر نے کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پہ ثابت کئے جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے لبسط سے لکھا ہے اور ظاہر ہے کہ ان روشن دلائل کے بعد نہ عیسائی مذہب قائم رہ سکتا ہے اور نہ اس کا کفارہ ٹھہر سکتا ہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یکدفعہ گرتی ہے کیونکہ جبکہ حضرت مسیح علیہ السلام کا مصلوب ہوتا ہی ثابت نہ ہو تو کفارہ کی تمام امیدیں خاک میں مل گئیں۔اور یہ وہ فتح عظیم ہے جو حدیث کی منشاء کو کامل طور پر پورا کرتی ہے۔اور وہ کام جو مسیح موعود کو کرنا چاہیئے ہی تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی مذہب کو گرا د سے نہ یہ کہ تلواروں اور بندوقوں سے لوگوں کو قتل کرتا پھر سے اور یہ فتح صرف ایک شخص کے نام پر مقدر تھی جو عین وقت ختنہ صلیب میں خدا تعالے کی طرف سے بھیجا گیا اور یہ فتح اس کے ہاتھ سے کامل طور پر ظہور میں آگئی۔اب کسی کا را متصلیب اور مسیح موجود کی انتظار کرنا عبث اور طلب محال ہے کیونکہ جن حقائق کے کھلنے سے عیسائیت کو شکست آتی ہے وہ حقائق بفضلہ تعالٰی میرے ہاتھ پر کھل گئے۔اب کسی دوسرے سیج کے لئے کوئی روحانی کام باقی نہیں۔۔۔۔۔۔غرض جیسا کہ خداتعالی نے مسیح موعود کی یہ علامت قرآن شریف میں بیان فرمائی تھی کہ لِيُظهِرَهُ عَلَى : دعوة الامير مثلا :