کسر صلیب — Page 397
کی کوشش کی اور آخر کار اپنے ہاتھ دھو کہ ثابت کیا کہ میں اس سے بری ہوں اور پھر جب بیوی کسی طرح ماننے والے نظر نہ آئے تو یہ کوشش کی گئی کہ جمعہ کے دن بعد عصر آپ کو صلیب دی گئی اور چونکہ صلیب پر بھوک، پیاس اور دھوپ وغیرہ کی شدت سے کئی دن رہ کر مصلوب انسان سرجایا کرتا تھا وہ موقع مسیح کو پیش نہ آیا کیونکہ یہ کسی طرح نہیں ہو سکتا تھا کہ جمعہ کے دن غروب ہونے سے پہلے اُسے صلیب پر سے نہ اتا رہ لیا جاتا کیونکہ یہودیوں کی شرعیت کی رو سے یہ سخت گناہ تھا کہ کوئی شخص سبت یا سبت سے پہلے رات صلیب پر رہے۔مسیح چونکہ جمعہ کی آخری گھڑی صلیب پر چڑھایا گیا تھا اس لئے بعض واقعات آندھی وغیرہ کے پیش آجانے سے فی الفور اتار لیا گیا پھر دو چور جو مسیح کے ساتھ صلیب پر لٹکائے گئے تھے ان کی ہڈیاں تو توڑ دی گئیں تھیں مگر سیح کی ہڈیاں نہیں توڑی گئی تھیں پھر سیج کی لاش ایک ایسے آدمی کے سپرد کر دی گئی جو مسیح کاش گرد تھا اور اصل تو یہ ہے کہ خود پیل طوس اور اسکی بیوی بھی اس کی مرید تھی چنانچہ پیلاطوس کو عیسائی شہیدوں میں لکھا ہے اور اسکی بیوی کو عیسائی ولیہ قرار دیا ہے اور ان سب سے بڑھ کر مرہم عیسی کا نسخہ ہے جس کو مسلمان ، یہودی ، رومی اور عیسائی اور مجوسی طبیبوں نے بالا تفاق لکھا ہے کہ یہ بیچ کے زخموں کے لئے تیار ہوا تھا اور اس کا نام مرہم علیمی، مرسم حوار بین اور مرسم رسل اور مرہم شینی و غیرہ بھی رکھا۔کم از کم ہزارہ کتاب میں یہ نسخہ موجود ہے اور یہ کوئی عیسائی ثابت نہیں کر سکتا کہ صلیبی زخموں کے سوا اور بھی کبھی کوئی زخم مسیح کو تھے اور اس وقت حواری کر کر ر نہ بھی موجود تھے۔اب بتاؤ کہ کیا یہ تمام اسباب اگر ایک جامع کئے جاویں تو صاف شہادت نہیں دیتے کہ مسیح صلیب پر سے زندہ بیچ کر اتر آیا تھا " اے (۳) اگر انجیل کی ساری باتوں کو جو اس واقعہ صلیب کے متعلق ہیں یکجائی نظر سے دیکھیں تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بات ہرگزہ صحیح نہیں ہے کہ مسیح صلیب پر مرے ہوں۔حواریوں کو ملنا ، زخم دیکھانا ، کباب کھانا، سفر کرنا ، یہ سب امور ہیں جو اس بات کی نفی کرتے ہیں اگرچہ خوش اعتقادی سے ان واقعات کی کچھ بھی تاویل کیوں نہ کی جاو سے لیکن ایک منصف مزاج کہ اُٹھے گا کہ زخم لگے رہے اور کھانے کے محتاج رہے۔یہ زندہ آدمی کے واقعات ہیں۔یہ واقعات اور صیہ کیسے بعد کے دوسرے واقعات گواہی دیتے ہیں اور تاریخ شہادت دیتی ہے گروہ تین گھنٹہ سے زیادہ صلیب پر نہیں رہے اور وہ صلیب اس قسم - : ملفوظات جلد سوم مثنتا