کسر صلیب

by Other Authors

Page 28 of 443

کسر صلیب — Page 28

۲۸ اسلام کو ایک بار پھر پہلی سی شوکت اور عظمت سے ہمکنار کر د سے مسلمان علی الاعلان کہہ رہے تھے کہ عیسائیت اور علوم جدیدہ کے مقابلہ کے لئے اب ہمیں ایک جدید علم کلام کی ضرورت ہے اسلام کی کشتی کو اعتراضات اور حملوں کے منجدھار میں دیکھ کر دردمندان اسلام کے دل بارگاه احدیت میں مدد و نصرت کے لئے ناصیہ فرسا تھے۔اور بات خروہ ساعت سعد آگئی جب کسی لئے لاکھوں دل بے تاب اور کروڑوں انسان چشم راه تھے ! قادیان کی گمنام سی بستی سے اللہ تعالیٰ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق، مرزا غلام احمد قادیانی (علیہ الصلوٰۃ والسّلام) کا انتخاب فرمایا اور اسلام کے غلبہ یہ ادیان باطلہ کے لئے آپ کو خلوت ماموریت سے سر فرانہ فرمایا۔آپ کا دل شروع ہی سے خدمتِ اسلام کے لیے پناہ جذبہ سے معمور تھا اور اب جبکہ خدا تعالیٰ نے اسلامی غلبہ کی مہم آپ کے ہاتھ میں دینے دی تو آپ نے اس قادر و توانا کے حکم سے اور اسی کی مدد و نصرت پر بھروسہ کرتے ہوئے کشتی اسلام کے پتوار سنبھال لئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جرى الله فى حلل الانبیاء کا عظیم الشان خطاب عطا فرمایا تھا۔چنانچہ ایک دنیا نے دیکھا کہ انتہائی ظلمت وضلالت اور یاس د نا امیدی کے دور میں یہی ایک پہلوان تھا جسے اسلام کی عظمت رفتہ کو پھر سے قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔وہ مسلمان جو عیسائیوں کے آگے مغلوب نظر آتے تھے اور دل چھوڑ بیٹھے تھے ان کو آپ ہی نے تسلی دیتے ہوئے پر شوکت الفاظ میں فرمایا : یقینا سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجہ دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ نہ مانہ اب اسلام کی یہ دھانی تلوار کا ہے جیسا کہ کسی وقت وہ اپنی طاقت دکھا چکا ہے۔یہ پیش گوئی یاد رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زور اور حملے کریں ، کیسے ہی نئے ہتھیاروں کے ساتھ چڑھ چڑھ کر آئیں مگر انجام کار ان کے لئے ہنر ہمیت ہے " کے نیز آپ نے فرمایا : سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا ه: آئینہ کمالات اسلام ص۔حاشیه روحانی خزائن جلده به