کسر صلیب

by Other Authors

Page 29 of 443

کسر صلیب — Page 29

۲۹ جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پور سے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے ! اے آپ کے اس پر شوکت اعلان سے ساری دنیا چونک اٹھی حقیقی مسلمانوں کے دل میں خوشی اور مسرت نے جنم لیا۔اور عیسائی دنیا پر یہ اعلان ایک آسمانی بجلی کی طرح گرا۔-۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے مذہبی دنیا میں ایک نیا نقش ہویدا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانسا پلٹ گیا۔عیسائی مذہب جو اس سے قبل اسلام کو اپنا شکار سمجھتا تھا اور اس یقین پر قائم تھا کہ مذہب اسلام اب چند دنوں کا مہمان ہے ، خود مغلوب ہو گیا اور اسلام جیسے ایک جسد بے جان خیال کیا جاتا تھا دیگر سب ادیان پر غالب آگیا اور یہ خدائی وعدہ بڑی شان شوکت اور عظمت و جلال کے ساتھ پورا ہوا کہ : یہ هُوَ الَّذِي أَرْسَنَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ على الدين كلمته سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون سے اسباب و عوامل تھے جنہوں نے اس قدر قلیل رصہ میں یہ عظیم الشان اور عالمگیر انقلاب پیدا کر کے ساری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ؟ کہ دیا ؟ اس سوال کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ یہ سارا انقلاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اسی کے اشارہ سے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اندھیری راتوں کی دعاؤں ، آپ کیسے خداداد اور باطل شکن علم کلام ، آپ کی دن رات کی کوششوں اور پاک قومت قدسیہ کے نتیجہ میں رونما ہوا اور سچ تو یہ ہے کہ یہ ایک خدائی تقدیر تھی جس کا ظہور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہوا! حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کے تمام احکام کی اصولی حکمتیں بیان فرمائیں اور اُن کے برحق ہونے کے عقلی اور نقلی دلائل پیش فرمائے لیکن اس وقت زیر نظر مقالہ میں خاکسار کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ علم کلام بیان کرتا ہے جو آپ نے عیسائیت کے مقابل پہ پیش فرمایا اور جسکے نتیجہ میں عیسائیت کے سبب عقائد کو باطل ثابت کر کے مذہب اسلام کی حقانیت ، برتری اور افضلیت کو ثابت فرمایا۔- فتح اسلام حنا روحانی خزائن جلد :: سورة التوبة ، الفتح : الاسلام :