کسر صلیب

by Other Authors

Page 259 of 443

کسر صلیب — Page 259

ہونا ثابت ہوتا ہے “ سے پانچویں دلیل بيك " مسیحی کفارہ کا ایک اہم پہلو موروثی گناہ ہے عیسائی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ابتداء میں حضرت آدم علیہ السلام نے گناہ کیا پھر گناہ کا یہ ورثہ نطفہ کے ذریعے بنی آدم میں سرایت کر گیا اور آج انسانی نسل کا کوئی فرد اس موروثی گناہ سے محفوظ نہیں یہ عیسائی مفروضہ بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ :- اول ھے۔اگر یہ مانا جائے کہ سب انسان پیدائشی طور پر گناہگار ہیں تو اسی خدا تعالی کے عدل پر حرف آنا :- ہے یہ بنی آدم پر انتہائی ظلم ہے کہجو انسان بھی پیدا ہو وہ ماں کے پیٹ سے اپنے ساتھ گناہ کی لعنت سے کہ آئے۔یہ امر خدا کے عدل اور انصاف اور پھر عقل انسانی اور فطرت انسانی کے سراسر منافی ہے۔دوم :۔ہم دیکھ آئے ہیں کہ بائبل کی رو سے کم از کم دس گیارہ افراد ایسے ہیں جن کا کوئی گناہ ثابت نہیں پس اگر ان کو گناہ سے بری مان لیا جائے اور ایسا کئے بغیر چارہ نہیں ورنہ بائیل کا بیان غلط بھرتا ہے۔دیا عیسائی محاورہ میں کتاب مقدس کا باطل ہونا ممکن نہیں تو اس کے ساتھ ہی موروثی گناہ کا مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔سوم :- یہ مسئلہ قرآن مجید کی تعلیم کے منافی ہے۔قرآن مجید میں ہے " لا تزر وازرة وزر اخری" کہ کوئی جان دوسری جان کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔پس ایک انسان کے گناہ کا انتہا اور نتیجہ دوسرے پر کیسے وارد ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ اصول ایسا ہے کہ عیسائی تعلیمات سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایک کے بدلہ میں دوسرے کو سزا نہیں دی جاسکتی۔جیسا کہ ہم کفارہ کے رد میں دسیر اول کے ضمن میں دیکھ آئے ہیں۔لدار :۔چہارم : موروثی گناہ کا مسئلہ بائبل کی اپی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔بائبل میں صاف طور پرکھا ہے۔ان دنوں میں یہ پھر نہ کہا جائے گا کہ باپ دادوں نے کچے انگور کھائے اورلڑکوں کے دانت کھٹے ہو گئے کیونکہ ہر ایک اپنی بدکاری کے سبب مرے گا۔ہر ایک جو کھٹے انگور ر کھاتا ہے اسی کے دانت کھٹے ہوں گے لے گویا یہ قطعا نہیں ہو سکتا کہ ایک انسان ظلم کر رہے اور اسکی سزا دو سرنے کے سر تھوپ دی جائے ایک شخص کھٹے انگور کھائے اور دانت دوسرے کے کھٹے ہو جائیں بیس ثابت ہوا کہ موروثی گناہ کا فلسفہ : ملفوظات جلد ہشتم منك ه بر میاه۔