کسر صلیب — Page 250
۲۵۰ ۲۶ - کفارہ کا اصول کہ کوئی معصوم گناہگار کے بدلے منزا اٹھائے جو بائیبل میں مذکور اصولوں سے متصادم ہے۔تردید کفارہ کی اہمیتے کفارہ کی تردید میں سیدنا حضرت مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کردہ دلائل ذکر کرنے سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مختصہ یہ ذکر کر دیا جائے کہ کفارہ کی ترد بدکی کیا اہمیت ہے۔یاد رہے کہ کفارہ عیسائیت کا ایک بنیادی نظریہ ہے اور یہ وہ مایہ نازہ نظریہ ہے جس کو عیسائی حضرات بڑے فخر کے ساتھ اس طرح دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ گویا یہ عقیدہ ان کے لئے آب حیات کا حکم رکھتا ہے کیونکہ ان کے خیال میں انسانوں کی نجات اس عقیدہ پر ایمان لانے سے بستہ ہے۔پس عیسائیت کی صداقت اور اس کے پیغام نجات کی بنیاد یہی کفارہ کا مسئلہ ہے کیونکہ اس میں ساری عیسائیت کا خلاصہ اور اس کا مقصد بیان کیا گیا ہے۔عیسائی پادری اور دیگر مسیحی کفارہ کے نظریہ کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ بقول ان کے اس میں انسانیت کا راز مضمر ہے۔کفارہ کی اہمیت کے بارہ میں انسائیکلو پیڈیا بریٹینسیکا کا حوالہ ملاحظہ ہو :- "The doctrine of salvation has taken the most prominent place in the christian faith; so prominent, indeed, that to a large portion of belivers it has been the supreme doctrine, and the doctrine of deity of Jesus has been valued only because of its necessity on the effect of the atonement۔شد یعنی " عقیدہ کفارہ کو عیسائی مذہب میں سب سے زیادہ امتیازی مقام حاصل ہے۔اتنا زیاده که مسیحیوں کی اکثریت کے نزدیک یہ عقیدہ دیگر سب عقاید سے مقدم اور افضل ہے۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ الوہیت مسیح کے نظریہ کو صرف اس وجہ سے اہمیت دی گئی ہے کہ کفارہ کے اثبات کے لئے اس امر کی ضرورت پڑتی ہے۔مسیحی مصنف کا یہ حوالہ کفارہ کی اہمیت کو پوری طرح واضح کر دیتا ہے گویا یہ عقیدہ دیگر سب عقائد سے زیادہ اہم اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔اس مصنف کے خیال میں الوہیت مسیح کا عقیدہ -Encyclopedia Britanica, vol 5 pp۔634