کسر صلیب

by Other Authors

Page 244 of 443

کسر صلیب — Page 244

۲۴۴ میں رکھا ہے یہ اسلام نے جن معنوں میں کفارہ کے اصول کو پیش فرمایا ہے۔اس کی وضاحت مسیح الموعود نے فرمائی ہے۔ایک جگہ گناہوں کے ذکر پر فرماتے ہیں :- " خدا نے ان کا ایک علاج بھی رکھا ہے وہ کیا ہے ؟ توبہ و استغفار اور ندامت۔۔۔۔۔بب وہ بار بار ٹھوکر کھانے سے بارہ بالہ نادم و تائب ہوں تو وہ ندامت اور توبہ اس آلودگی کو دھو ڈالتی ہیں یہی حقیقی کفارہ ہے جو اس فطرتی گناہ کا علاج ہے اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے۔ومن يعمل سوء او يظلم نفسه ثم يستغفر الله يجد الله غفورا رحيما (الجزو نمبرہ یعنی جیسی کوئی بدعملی ہو جائے یا اپنے نفس پر کسی نوع کا ظلم کرے پھر پشیماں ہو کر خدا سے معافی چاہے تو وہ خدا کو غفور و رحیم پائے گا لے حضرت مسیح موعود کے ان حوالہ جات سے واضح ہو جاتا ہے کہ مذہب اسلام میں کفارہ کا لفظ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے اور حقیقی اسلامی کفارہ کی کیا شرائط ہیں۔ظاہر ہے کہ اس سچے اسلامی کفارہ کا عیسائیت کے بناوٹی کفارہ سے کوئی جوڑ نہیں۔عیسائیت انسانی نجات کے لئے جھوٹے کفارہ کو پیش کرتی ہے جبکہ اسلام اس کے صحیح اور فطری طریق کی تعلیم دیتا ہے ان دونوں تعلیمات کے فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیا خوب فرماتے ہیں :- ہ ہم۔۔۔۔نجات کے لئے نہ کسی خون کے محتاج ہیں اور نہ کسی صلیب کے حاجتمند اور ہرکسی کفارہ کی ہمیں ضرورت ہے بلکہ ہم صرف ایک قربانی کے محتاج ہیں جو اپنے نفس کی قربانی ہے ؟ سے مسیحی حضرات اپنے مزعومہ کفارہ کی تائید میں بعض اوقات اسلام کے مسئلہ شفاعت کو اس شکل میں پیش کرتے ہیں کہ گویا یہ بھی کفارہ ہی کی ایک صورت ہے۔اس غلط فہمی کے ازالہ کے لئے شفاعت کے صحیح مفہوم کی وضاحت ضروری ہے اس کے لئے میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے مندر جہ ذیل حوالہ جات پر اکتفا کرتا ہوں حضور فرماتے ہیں :- یہ ہر گز نہ سمجھنا چاہیئے کہ شفاعت کوئی چیز نہیں ہمارا ایمان ہے کہ شفاعت حق ہے اور اس پر یہ نقص صریح ہے وصل عليهم ان صلوتك سكن لھم یہ شفاعت کا فلسفہ ہے :- نور القرآن حاشیہ مل ۳ - جلد 4 : ه در لیکچر لاہور مث جلد ۲۰+ ور یہ بحث : براہین احمدیر حاشیه من 1 - جلد 1