کسر صلیب

by Other Authors

Page 16 of 443

کسر صلیب — Page 16

17 اس لئے آغاز اسلام ہی سے اسلام نے اپنے متبعین کو دلیل اور برہان کی طرف متوجہ کیا ہے کیونکہ جب تک دلیل اور نشان کے نتیجہ میں یقین کامل پیدا نہ ہو ایمان میں حلاوت پیدا نہیں ہو سکتی۔ارشاد باری تعالٰی :- ور ادعوا إلى الله على بصيرة انا ومن اتبعني له میں اسی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔++ علم کلام کا آغاز حقیقی طور پر تو اسلام کے آغانہ کے ساتھ ہی ہو گیا تھا۔چنانچہ اسلام کے ابتدائی دور میں متعدد وایسی مثالیں ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے عقائد کے اثبات کے لئے اس وقت بھی عقلی اور نقلی دلائل دئے جاتے تھے۔عقلی دلائل کی مثال یہ ہے کہ حضرت عدی بن حاتم رضا اپنے ایمان لانے سے قبل ایک مرتبہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ قر آن مجید میں جو آیا ہے کہ :۔اتخذوا احبارهم ورهبانهم ادبابا من دون الله - له کہ گویا ہم لوگ اپنے دینی علماء کو اللہ کے سو ارب مانتے ہیں۔یہ بات تو درست نہیں ہے اس پر سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا لطیف جواب ارشاد فرمایا اور کیا صحیح عقلی دلیل پیش فرمائی۔فرمایا : اما إنهم لم يكونوا يعبدونهم ولكنهم كانوا اذا احتوالهم شيئًا استحلوه وَإِذا حَرَّمُوا عليهم شَيْئًا حَرَّموا له کہ یہ درست ہے کہ تم ان کی عبادت نہیں کرتے۔لیکن کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ وہ علماء جس چیز کو حلال کر دیں تم آنکھیں بند کر کے اس کو حلال سمجھ لیتے ہو اور جس چیز کو وہ حرام قرار دیدیں تم اس کو واقعی حرام سمجھ لیتے ہو۔نقلی دلیل کی مثال یہ ہے۔جب حضرت عمریض پر ابو والوں نے حملہ کیا اور آپ شدید زخمی ہوگئے تو حضرت صہیب روحی خبر سن کہ آئے اور آتے ہی کہا کہ وا اخا وا صباحاہ یعنی ہائے میرے بھائی اور ہائے یہ صبح حضرت عمر نے ان کو ایسا کر نے سے منع فرمایا اور سمجھایا کہ - رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :۔:- سورة يوسف : ١٠٨ ه: - سورة التوبة : ٣١ : - ترمذی ابواب التفسیر تفسیر سوره مائده :