کسر صلیب

by Other Authors

Page 184 of 443

کسر صلیب — Page 184

IAN من تراب ثم قال له كن فيكون " لم حضرت آدم علیہ السلام کی مثال کے ضمن میں آیت قرآنی ان مثل عیسی عند الله كمثل آدم خلقه من تراب ثم قال له کن فیکون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے یہ بھی فرمایا کہ:- یاد رہے کہ خدا نے بے باپ پیدا ہونے میں حضرت آدم سے حضرت مسیح کو مشابہت دی ہے اور یہ بات کہ کسی دوسر سے انسان سے کیوں مشابہت نہیں دی یہ محض اس غرض سے ہے کہ تا ایک مشہور متعارف نظیر پیش کی بجائے کیونکہ عیسائیوں کو یہ دعویٰ تھا کہ بے باپ پیدا ہونا حضرت مسیح کا خاصہ ہے اور یہ خدائی کی دلیل ہے۔پس خدا نے اس حجت کو توڑنے کے لئے وہ نظیر پیش کی جو عیسائیوں کے نزدیک مسلم اور مقبول ہے" سے پھر صرف حضرت آدم کی ایک مثال پر بس نہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ روزانہ ہزار ہا کیڑ سے بغیر ماں باپ کے پیدا ہوتے ہیں اگر یہی امر دلیل الوہیت ہے تو یہ کیڑے مکوڑے خدا کیوں نہیں ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان ہر دو امور کے متعلق فرماتے ہیں :- " عیسی کی مثال آدم کی مثالی ہے خدا نے اس کو مٹی سے پیدا کیا پھر اس کو کہا کہ ہو جا سو وہ ہو گیا۔ایسا ہی عیسی بن مریم - مریم کے خون سے اور مریم کی منی سے پیدا ہوا اور پھر خدا نے کہا کہ ہو جا سو ہو گیا۔پس اپنی بات میں کونسی خدائی اور کونسی خصوصیت اس میں پیدا ہو گئی۔موسم برسات میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے بغیر ماں اور باپ کے خود بخود زمین سے پیدا ہو جاتے ہیں کوئی انہیں خدا نہیں ٹھہراتا۔کوئی انکی پرستش نہیں کرتا۔کوئی ان کے آگے سر نہیں جھکاتا۔پھر خواہ مخواہ حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اتنا شور کرنا اگر جہالت نہیں تو اور کیا ہے ؟" سے نیز فرمایا : اور مسیح کا بن باپ پیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ جو یہ بات نہیں حضرت آدم ماں باپ دونوں نہیں رکھتے تھے اب قریب ہر سات آتی ہے ضرور باہر جا کہ دیکھیں کہ کتنے کیڑے مکوڑ سے بغیر ماں باپ کے پیدا ہو جاتے ہیں۔پس اس سے مسیح کی خدائی کا به : حقیقة الوحی ص روحانی خزائن جلد ۲۲ سے : - تحفہ گولی و یه ص حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۷ براہین احمدیة حصد پنجم نشناه ، روحانی خزائن جلد ۲۱ =