کسر صلیب

by Other Authors

Page 183 of 443

کسر صلیب — Page 183

LAP آٹھوں دلیل عیسائی حضرات حضرت مسیح علیہ السلام کی الوہیت ثابت کرنے کے لئے بعض اوقات یہ دلیل دیا کرتے ہیں کہ مسیح کی بن باپ پیدائش دلیل الوہیت ہے۔حالانکہ اگر غور کیا جائے تو صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ الوہیت کی کوئی دلیل نہیں۔اول تو یہ کوئی مقررہ معیار نہیں اور دوسرے اگر بن باپ پیدائش ہی دلیل الوہیت ہے تو ان سب وجودوں کو خدا ماننا پڑے گا۔جو بن باپ پیدا ہوئے ہیں۔گا۔بائیل میں ملک صدق مثالیم کے متعلق لکھا ہے :- مدیہ ہے باپ ہے ماں، بے نسب نامہ ہے۔نہ اس کی عمر کا شروع نہ زندگی کا آخر بلکہ خدا کے بیٹے سے مشابہ ٹھہرا ہے اب کیا مسیحی حضرات ملک صدق شالیم کو خدا تسلیم کرتے ہیں۔ہر گز نہیں۔سوال یہ ہے کہ اگر ہوگا بن باپ ولادت ہی دلیل انو ہمیت ہے تو پھر وہ شخص تو خدا سے بڑھ کر ہونا چاہیے جو بغیر ماں باپ کے پیدا ہوتا ہے۔اس دلیل کے رد میں قرآن مجید نے جو مثال پیش فرمائی ہے وہ حضرت آدم علیہ السلام کی ہے جن کی ماں باپ کے بغیر پیدائیش عیسائیوں کو بھی مسلم ہے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام فرماتے ہیں :- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں نے حضرت عیسی کی خصوصیات کے بارہ میں صرف ایک بات پیش کی تھی کہ وہ بغیر باپ پیدا ہوا ہے تو خدا تعالیٰ نے فی الفور پیش اس کا جواب دیا اور فرمایا۔ان مثل عیسی عند الله كمثل آدم خلقه من ترابِ ثم قال له كن فيكون - یعنی خدا تعالی کے نزدیک عیسی کی مثال آدم کی مثال ہے۔خدا نے اس کو مٹی سے بنایا پھر کہا کہ ہو جا۔پس وہ زندہ جیتا جاگتا ہو گیا۔یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کا بے باپ ہونا کوئی امر خاص اس کے لئے تا۔نہیں تا خدا ہونا اس کا لازم آوے۔آدم کے باپ اور ماں دونوں نہیں یہ ہے نیز فرمایا : قرآن شریف میں حضرت عیسی کا بغیر باپ پیدا ہونا رجب سے ان کی خدائی پر دلیل پیش کی جاتی تھی، یہ کہہ کر رد کیا کہ ان مثل عیسی عند الله كمثل آدم خلقه ے عبرانیوں ہے شه - ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم حث ۳ - روحانی خزائن جلد ۲۱ : 1